اورا کیا ھے
اورا کیا ہے ؟ اورا دراصل مختلف رنگوں کی روشنیوں کا ہالہ ہے جو ایک ہیولے کی طرح ہر انسانی جسم کے گرد موجودہوتا ہے ۔ یہ لطیف جسم بالکل انسان کے مادی جسم سے مشابہت رکھتا ہے ۔ یہ جسمانی و ذہنی کیفیات کے مطابق مختلف رنگ اور ارتعاش تبدیل کرتا رہتا ہے ۔ انسانی جسم کے تمام تر تقاضے اسی روشنی کے جسم کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔ شروع شروع میں مادہ پرست سائنسدان یہ سمجھتے رہے کہ انسان محض مادی جسم ہے جس میں کہیں روح کی ضرورت نہیں ، لیکن اس جدید دور میں سائنسدان خود انسانی باطن کو دریافت کر بیٹھے ہیں اور انسان کے اندر موجود اس پیچیدہ نظام کو دیکھ کر حیران ہیں ۔ ہوا کچھ یوں کہ 1930ء کی دہائی میں کر لین نامی سائنسدان نے اتفاقی طور پر ایک ایسا کیمرہ ایجاد کیا جس نے پہلی دفعہ انسان کے باطنی لطیف جسم Aura کی تصویر کشی کر لی۔ اس طریقے کو '' کرلین فوٹوگرافی '' کہتے ہیں ۔ اورا کے رنگ اورا کی شعاعیں ہرآدمی کے جسم سے خارج ہوتی ہیں ، انکا رنگ ہر ا...