اشاعتیں

عرفان 9

جس طرح انسان کا بچپن دینِ فطرت یعنی اسلام کے موافق ہوتا ہے اسی طرح زمانے کا بچپن یعنی پہلا زمانہ مذہب اور روحانیت کے بہت موافق تھا۔ اس لیے تمام پیغمبر اس زمانے میں مبعوث ہوئے اور اولیاء اللہ اور روحانی لوگ بکثرت پیدا ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ اہلِ سلف صالحین قدرتی اور فطرتی طور پر مذہب اور روحانیت کے قائل اور اس کی طرف دل و جان سے مائل تھے۔ جوں جوں انسان بڑا ہوتا ہے شیطان اس کی دینی استعداد اور اسلامی فطرت کو بگاڑنے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ بلوغ تک اس کو مسخ کرکے رکھ دیتا ہے۔ اسی طرح جوں جوں زمانہ گذرتا گیا شیطان سامری کی طرح سیم و زر کے بچھڑے کو طرح طرح کے زیب و زینت دے کر لوگوں کو اس کے سحرِ محبت میں مسحور اور محصور کرتا رہا۔ اور اللہ تعالیٰ کی یاد اور محبت ان کے دل و دماغ سے کافور کرتا رہا۔ یہاں تک کہ آج زمانہ گومادی طور پر مہذب اور مزین معلوم ہوتا ہے لیکن اخلاقی مذہبی اور روحانی لحاظ سے تقریباً مسخ ہوگیا ہے اور حیوانی اور طبعی زندگی بسر کررہا ہے۔ دین اور مذہب کے فطرتی چیز ہونے کی اس سے زیادہ بین دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ بعض ایسے جہالت اور تاریکی کے زمانوں میں جب کہ پیغمبر مبعوث نہیں ہوئے تھ...

سوتے ھوئے پڑھنا

کسی آڈیو بُک کا ساؤنڈ ٹریک چلا کر سُنتے ہُوئے سونا کئی سال سے چلی آ رہی میری پُختہ عادت ہے۔ میری روزمرّہ بات چیت میں سوتے میں سُنا ریفلیکٹ بھی ہوتا ہے۔ ایک بار میں نے ایک مضمون میں ایک لائن لکھی تو پروفیسر نے کہا تُمہیں ریفرینس دینا چاہیے یہ ڈیسٹینی آف ریپبلک نامی کتاب کی لائن ہے۔ مزے کی بات یہ کہ میں نے وہ آڈیو بُک سوتے میں سُنی تھی۔ پروفیسر کو بتایا تو وہ سمجھا میں جھُوٹ بول رہا ہوں۔ کُچھ عرصہ قبل میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ سائنس کے مطابق سوتے میں کُچھ بھی نیا سیکھنا ممکن نہیں تُم یہ وہم کہ سوتے میں سیکھ سکتے ہو ذہن سے نکال دو۔ لیکن مجھے یہ نشہ بہت عزیز تھا میری عادت جاری رہی۔ آج یُونیورسٹی آف زیورچ کے ایک بایو سائیکالوجسٹ سے ملاقات ہُوئی تو اُنہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے سُوئس نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی ایک سٹڈی میں مصروف تھے اور کچھ ٹیسٹس رپیٹ کرنے کے بعد یہ انکشاف کریں گے کہ سوتے میں سُن کر کُچھ نیا سیکھنا مُمکن ہے۔ اس کا مطلب ہے صُوفی بھی ایک طرح کے سائنسدان ہیں کیونکہ مجھے سوتے میں ریکارڈڈ کتابیں سُننے کا مشورہ کئی سال پہلے سائپرس کے ایک نوّے سالہ صُوفی شیخ ناظم نے دی...

اساطیر

تصویر
صفحۂ اول جستہ جستہ آس پاس داخل ہوں ترتیبات ویکیپیڈیا کا تعار ت صارف:Obaid Raza/فتوحات دیگر زبانیں زیر نظر کریں ت ==فتوحاتِ مکیّہ، طربیۂ خداوندی اور جاویدنامہ==ایک تقابلی مطالعہمحمد شفیع بلوچابن عربی کی فتوحاتِ مکیّہ، دانتے کی طربیۂ خداوندی اور اقبال کی جاویدنامہ، یہ تینوں کتابیں، سماوی سفر نامے اور آسمانی تماثیل ہیں۔ ان تینوں میں بعض اقدار مشترک ہیں۔ ان کا مأخذ معراج نبوی ا ہے اور ان میں بڑا فرق یہ ہے کہ فتوحاتِ مکیّہ اور ڈیوائن کامیڈی میں تمثیلی مظاہر اور معمات و اشارات کا بکثرت استعمال اور ذکر ہوا ہے اور اُن کی وجہ سے ان دونوں عظیم تصانیف کے بعض اسرار اب تک واضح نہیں ہوئے۔ جاویدنامہ میں بھی اگرچہ تمثیلی مظاہر اور معمات و اشارات ہیں لیکن نسبتاً کم۔ فتوحاتِ مکیّہ میں احوال و مقامات اور مشاہدات و واردات کا بیان ہے جبکہ ڈیوائن کامیڈی اور جاویدنامہ میں تخیل کی بلند پروازی کے ساتھ ساتھ فلسفہ طرازی بھی ہے۔ اسی طرح فتوحاتِ مکیّہ اور ڈیوائن کامیڈی حیات بعد الممات کے حقائق و اسرار کو سمجھنے کی مساعی ہیں۔ اقبال کی توجہ حیات بعد الموت کے علاوہ حیات حاضرہ، حیاتِ مطلق اور بقائے حیاتِ انسانی پر...