کرومو پیتھی
تتلیاں ، کونپلیں ، رنگ و بُو اور تو، چاندنی ، شاعری ، یہ سب اور تو، دامنِ کوہ کے منظرِ خواب میں، روشنی ھو میرے چار سو اور تو صندلی صندلی خامشی اور میں، مخملی مخملی گفتگو اور تو جس طرف دیکھئے اور کچھ بھی نہیں، صرف میں اور میں ،صرف تو اور تو♡♡ شاعر نامعلوم سائنس کہتی ہے کہ روشنی سات رنگوں کا مجموعہ ہے اور یہی ساتھ رنگ ہمارے ارد گرد کی تمام بصری رعنائیوں میں کارفرما ہیں ۔ پھولوں کی خوبصورتی سے لے کر قوس قزح کی جھلک تک ہر طرف یہی سات رنگ جلوہ گر ہیں۔ مرجا گالب ناک پہ عینک درست کرتے ھوئے بخار میں سلگتے میاں آصف سے سوال کرتے ھے‛ میاں آصف سید ؛ دنیا بھر میں علاج و معالجہ کے سینکڑوں طریقے رائج ہیں اور ہر طریقہ علاج کے ماننے والے بھی موجود ہیں۔تو کیا یہ رنگ و روپ کی دنیا ہمارے مزاج و جسم پہ اثرانداز بھی ھوتی ھے ؟ مسکراتے ھوئے میاں آصف سید نے پانی کا بھرا گلاس پیتے پیتے مسکراتی آنکھوں کیساتھ جواب دیا ؛ جناب گالب صاحب ‛ اس سوال کیلئے نزدیک ترین مثال ڈھونڈتے ھوئے پاکستان کا مقبول روحانی سلسلہ کے مرشد کریم خواجہ شمس الدّین عظیمی ، اپنی کتاب ’’...