اشاعتیں

جون, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عرفان 9

جس طرح انسان کا بچپن دینِ فطرت یعنی اسلام کے موافق ہوتا ہے اسی طرح زمانے کا بچپن یعنی پہلا زمانہ مذہب اور روحانیت کے بہت موافق تھا۔ اس لیے تمام پیغمبر اس زمانے میں مبعوث ہوئے اور اولیاء اللہ اور روحانی لوگ بکثرت پیدا ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ اہلِ سلف صالحین قدرتی اور فطرتی طور پر مذہب اور روحانیت کے قائل اور اس کی طرف دل و جان سے مائل تھے۔ جوں جوں انسان بڑا ہوتا ہے شیطان اس کی دینی استعداد اور اسلامی فطرت کو بگاڑنے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ بلوغ تک اس کو مسخ کرکے رکھ دیتا ہے۔ اسی طرح جوں جوں زمانہ گذرتا گیا شیطان سامری کی طرح سیم و زر کے بچھڑے کو طرح طرح کے زیب و زینت دے کر لوگوں کو اس کے سحرِ محبت میں مسحور اور محصور کرتا رہا۔ اور اللہ تعالیٰ کی یاد اور محبت ان کے دل و دماغ سے کافور کرتا رہا۔ یہاں تک کہ آج زمانہ گومادی طور پر مہذب اور مزین معلوم ہوتا ہے لیکن اخلاقی مذہبی اور روحانی لحاظ سے تقریباً مسخ ہوگیا ہے اور حیوانی اور طبعی زندگی بسر کررہا ہے۔ دین اور مذہب کے فطرتی چیز ہونے کی اس سے زیادہ بین دلیل اور کیا ہوسکتی ہے کہ بعض ایسے جہالت اور تاریکی کے زمانوں میں جب کہ پیغمبر مبعوث نہیں ہوئے تھ...