مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم
آئیے مراقبہ توجہات سیکھے ( قسط دوئم 02 )
قسط سابق میں ذکر کر رھے تھے کہ سر اوپر اٹھا کر ایسے تیز تیز سانس لے جیسا کہ آپ بھاگ کر آئے تو سانس آتا ھے اس کیساتھ انداز نشست کا ذکر بھی کیا گیا ۔
بہرحال من پسند نشست میں پرسکون انداز سے بیٹھ کر آنکھیں بند کرلیں اور دونوں ہونٹ بند کرکے آہستہ آہستہ ناک کے سوراخوں سے سانس اندر کھینچنا شروع کردیں۔ سانس اندر کھینچتے ہوئے یہ تصور ہو کہ تیز روشنی کا نورانی شعلہ جگمگاتا، چمکتا، دمکتا، نور برساتا، رنگ بکھیرتا، ہوا کے ساتھ ناک کے راستے جسم کے اندر داخل ہو رہا ہے۔
سانس کو رفتہ رفتہ ناف سے سینے اور حلق تک بھر لیجیے، پھر سانس کو اندر یعنی سینے میں روک لیں۔ (آنکھیں بدستور بند ہوں تاکہ روشنی کا تصور صاف نگاہ باطن کے سامنے قائم رہے) سانس اندر روک کر یہ تصور کیجیے کہ سانس کے ساتھ جو روشنی جسم کے اندر کھینچی ہے، وہ سمٹ سمٹا کر بائیں طرف قلب (دل) کے اندر چمک رہی ہے۔ جب تک سانس کو روشنی کے اس تصور کے ساتھ سینے میں روک سکیں، روکے رہیں، جب دم گھٹنے لگے، جی گھبرانے لگے، سانس کا سینے میں روکنا بوجھ لگے تو جتنی نرمی، آہستگی اور نزاکت کے ساتھ سانس اندر کھینچا تھا، اتنی ہی ملائمت، آہستہ روی اور ٹھہراؤ کے ساتھ ناک کے نتھنوں سے رک رک کر سانس خارج کردیں۔ خارج کرتے ہوئے تصور یہ ہو کہ سانس کے ساتھ روشنی کا شعلہ باہر نکل رہا ہے۔‘‘ یہ ہے تنفس نور کا ایک دور یا ایک چکر۔
ایک چکر کرنے کے بعد کسی قدر دم لے لیں تاکہ پھیپھڑے ذرا سکون پاجائیں، کچھ دیر بعد اسی قاعدے کے ساتھ دوسرا چکر کریں۔ پھر دم لے کر تیسرا چکر، وہی شعلہ نور کے تصور کے ساتھ۔ مشق تنفس نور کی ابتدا تین چار چکروں سے کرنی چاہیے، دو ہفتے بعد پانچ چکر، پھر کچھ دن بعد سات چکر، پھر نو پھر گیارہ چکر۔ لیکن سانس کے چکروں میں اضافہ اس شخص کی اجازت کے بغیر نہیں کرنا چاہیے جس کی نگرانی میں آپ نے مشق شروع کی ہے۔
سانس کے چکروں کی تعداد میں اضافہ کرنے سے بہتر یہ ہے کہ سانس کھینچنے، سینے میں روکنے اور خارج کرنے کی مدت میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا جائے یعنی اگر آپ نے سانس کی مشق کی ابتدا پانچ سیکنڈ میں سانس کھینچنے، دس سیکنڈ تک سانس روکنے اور پانچ سیکنڈ میں سانس خارج کرنے کی مدت سے کی ہے تو چند ہفتے بعد سانس کھینچنے، سانس روکنے اور نکالنے کی مدت دس سیکنڈ، بیس سیکنڈ اور دس سیکنڈ کردیں۔ سیکنڈوں کا اندازہ دل میں گنتی گن کر لگایا جاسکتا ہے۔ بہرحال مشق سے آدمی رفتہ رفتہ سانس کی مدت پر قابو پاسکتا ہے، باکمال لوگ رفتہ رفتہ سانس کی مشق پر اتنا قابو پالیتے ہیں کہ ایک ایک گھنٹے تک سانس کو سینے میں روکنے، پندرہ منٹ سانس کو اندر کھینچنے اور تیس منٹ تک سانس کو آہستہ آہستہ خارج کرنے پر قادر ہوجاتے ہیں۔
یہ بات ہمیشہ ملحوظ خاطر رہنی چاہیے کہ سانس کھینچنے اور خارج کرنے کا عمل جتنی نرمی اور آہستگی کے ساتھ ہوگا۔ قوت ارادی اور خود اعتمادی میں اتنا ہی اضافہ ہوگا، نیز یہ بھی کہ آپ جتنی دیر تک سانس کو سینے میں روکیں گے (کوشش کیجیے کہ سانس روکنے کی مدت میں برابر اضافہ ہوتا رہے) تندرستی اور ذہنی صحت اتنی ہی ترقی کرے گی۔
نیچے کی سطریں ماہرین فن کیلئے ھے وہی انکوں اختیار کر دیکھے ۔
ظاہری آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی
ھے دیکھنا تو دیدہ دل وا کرے کوئی
وہ حضرات جو دو سال سے زیادہ عرصہ ہوا مراقبہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی سبب سے توجہات یکسوئی کو مکمل نہیں پاسکے وہ ماہرین مراقبہ کرنے کے انداز میں بیٹھ کر متبادل طرز تنفس قابل برداشت حد تک عمل کرے ‛
(قمری سُر جاری کرنے کی صورت میں بلڈ پریشر سے بچیں رھے گے )
اب جسم کو ڈھیلا چھوڑ کر لیکن یاد رھے گردن اور ریڑھ کی ھڈی متوازی رھے ( بلاشک دیوار سے ٹیک لگا لیں )
اب بند آنکھوں سے استخوان ابیض پہ من پسند تصور (علم العین سے واقف رمز پا لیں گے ) ‛‛بازاویہ نگاہ ‛‛ کریں ۔
مذھبی خصوصا مسلم تصور اسم اللہ ذات کی توجہ کریں ۔
عاشق اپنے معشوق کا تصور کریں ( تصور شیخ ).
زبان سے کوئی بھی ورد مسلسل جاری رکھے ۔
تصور کو جاری رکھتے ھوئے مولادھار چکرا کی آزمودہ و بہترین تکنیک بیان کرتا ہوں ،،،
۔سانس روک کر مولادھار چکرا کو سیکڑنے کی مشق کو "مولا بند" (Mula Bandha) کہا جاتا ہے۔ یہ ایک اہم یوگا تکنیک ہے جو جسم کی توانائی کو متوازن کرنے اور مولادھار چکرا کی طاقت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔
مولا بند کی مشق کے مراحل:
1. آرام دہ حالت میں بیٹھیں:
کسی آرام دہ کرسی پر بیٹھیں یا زمین پر کسی کراس-legged یا آسان آسن میں بیٹھیں۔
2. سانس لیں:
گہری سانس لیں اور اپنے پیٹ کو باہر نکالیں۔
3. سانس روکیں:
گہری سانس لینے کے بعد، اپنے پیٹ کو اندر کی طرف کھینچیں اور سانس کو روکیں۔
4. چکرا کو سکیڑیں:
اپنے مولادھار چکرا (نچلے حصے) کو سکیڑیں، جیسے کہ آپ پیشاب کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
5. اس حالت کو برقرار رکھیں:
اس حالت میں 5-10 سیکنڈ تک رہیں، پھر آرام سے سانس چھوڑیں اور پیٹ کو آزاد کریں۔
6. دہرائیں:
یہ مشق 3-5 بار دہرائیں، وقت کے ساتھ ساتھ سانس روکنے کا وقت بڑھا سکتے ہیں۔
اہم نکات:
آہستہ کریں: شروع میں جلدی نہ کریں، آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ اپنے سانس روکنے کا دورانیہ بڑھائیں۔
آرام دہ رہیں: اگر آپ کو کسی قسم کی تکلیف محسوس ہو تو مشق کو روکے۔
خود پر توجہ مرکوز کریں: مشق کے دوران اپنے جسم اور توانائی پر توجہ مرکوز کریں۔
مولا بند کی مشق مولادھار چکرا کو بیدار کرنے اور جسم میں توانائی کو متوازن کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی سکون فراہم کرتا ہے۔
خود پر توجہ مرکوز کریں: مشق کے دوران اپنے جسم اور توانائی پر توجہ مرکوز کریں۔
مولا بند کی مشق مولادھار چکرا کو بیدار کرنے اور جسم میں توانائی کو متوازن کرنے کے لیے بہت مؤثر ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی سکون فراہم کرتا ہے۔
اس مشق سے آپ باقاعدہ حرارت پیدا ھوتی محسوس کریں گے ۔ مسلسل ارتکاز و مشق کے سانس خالی پیٹ و توجہات کامیابی سوفیصد ۔
صرف وہ اشخاص جو فن سے واقف ھے لیکن مناسب رہنمائی سے محروم ھے یاں جن کا کہنا ھے ‛ تین تین سال گزر گئے اسَاں تے چڑی وی نہ تَکی ‛ آزمائے
پہلی نشت میں ھی تجلیات حیات پا لیں گے ۔
میں ھوں خود اپنی ھی خاکستر جان میں مدفون
دفن ھو جیسے خرابے میں کوئی سرمایہ
استخوان ابیض پہ تصور اسم اللہ ذات کرے چمکتے چاند کا تصور رکھے یاں محبوب کی حاضری کا تصور ہو ؛ یکسوئی پا لینا کھیل محسوس ہوگا کہ زاویہ نگاہ کا درست ہونا ریڈیو اسٹیشن کی درست ٹیوننگ کا ساں کام کرتا ھے ۔
ہمہ وقت کان میں روئی ٹھونس کر رکھے ۔
ہمدرد دواخانہ کا سفوف خصیہ ایک ڈبی اور قرشی دواخانہ کا سفوف مغلظ دو ڈبی مکس کرکے پانچ پانچ گرام صبح و شام استمال کریں ۔
کروموپیتھی کے اصوال پہ نیلا زیرو کا بلب جلا کر سوئیں ۔
بینگنی شعاعوں کا پانی آدہ کپ صبح شام پینا ھے ۔
ان اعمال پہ عمل کرنے والا گوھر مقصود جلد پالیں گا ۔
اب اسے کرنا کیا ھے تُسی جانوں تُہاڈا کم جانے ۔
محبت سرد ‛ سرد آھیں ‛ محبت گرم ‛ گرم آنسو
الہی ‛ سادی دنیا ‛ کو یہی آزار ‛ ھوجائے ۔
چھری آپ کے ھاتھ لگ چکی ‛پھل کاٹ کر فیض پہنچائے یاں زخمی ھو یاں زخمی کرے ۔
راقم نے صرف تعلیم و علم کیلئے ترغیب دی ۔
تہاڈا پرانا خود ساختہ دانشور ۔
سید جاوید ۔
جس تجلی نے جلا ڈالا _ کوہ ء طور کو
وہ تجلی ہم شہ رگ میں لیے بیھٹے ہیں
#_مراقبہ
#_نسمہ_سید_جاوید
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں