مدارس ال بنات

وا معتصماہ ! مگر معتصم ہے کہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

مدارس للبنات ـ

جب اللہ پاک نے مومنوں کو حکم دیا تھا کہ تم سارے تو بہرحال نہیں نکل سکتے مگر تم میں سے کچھ لوگ نکل کر مدینے آئیں اور دین میں تفقہ حاصل کریں تا کہ واپس جا کر اپنی اپنی قوم اور قبیلے میں انذار و تحذیر کا کام کریں ـ

[ وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (توبہ ـ 122)

تو بستیوں میں سے کتنی لڑکیاں نکل کر مدینے آئی تھیں جن کے لئے اقامتی مدارس قائم کئیے گئے تھے ؟ اور اگر رسول اللہ ﷺ اور ازواجِِ مطھراتؓ اور صحابہ کرامؓ کی موجودگی میں لڑکیوں کے لئے اقامتی مدارس کی کوئی ضرورت محسوس نہ کی گئ حالانکہ اس زمانے میں دینی ، فقہی اور تفسیری کتابیں بھی دستیاب نہیں تھیں ھر بندہ سن کر ھی پہنچا رھا تھا ،، اور پہلی ۱۲ صدیوں میں اس کی ضرورت محسوس نہیں کی گئ اور نہ اس کو دین کی ترویج کا موضوع بنایا گیا ، پھر یہ پچھلی صدی سے اچانک  لڑکیوں کے اقامتی مدارس کا بخار مولویوں کو کیوں چڑھ گیا ھے ؟

یہ اسلام کا مزاج تو نہیں ، ایک طرف یہی لوگ گھر کے ساتھ جڑی مسجد میں چھ بچوں کی ماں  کو جماعت اور جمعے میں نہیں جانے دیتے کہ ان کا ایمان لٹ جاتا ھے ، دوسری جانب لوگوں کی کنواری بچیوں کے ریوڑ اکٹھے کر کے ایمان مضبوط کیا جاتا ھے ،، کوئی بتا سکتا ھے کہ یہ سنت ھے یا بدعت ؟ اور سنت ھے تو رسول اللہ ﷺ کی ھے یا پوپ پال کی جس نے پادریوں کو کنواریاں مہیا کی تھیں ، یا ھندوؤں کی سنت ھے جنہوں نے سادھوؤں کو دیوداسیاں فراھم کیں ؟

حقیقت یہ ھے کہ ان لوگوں نے ( دشت تو دشت دریا بھی نہ چھوڑے ھم نے ـ بحرِ ظلمات میں دوڑا دیئے گھوڑے ھم نے )کے مصداق مسالک اور فرقوں کی جنگ میں بچیوں کو بھی جھونک دیا ھے ، ان بچیوں کو ذھنی طور پر اپنے مسالک کے ہتھیار بنایا جاتا ھے تا کہ ھمارے مسلک کے بچے پیدا ھوں اور یہ مائیں دیوبندی ، بریلوی ، سلفی ، حنفی ، سنی اور شیعہ بچے بنائیں ،، ان چار سالوں میں ان کو سوائے جنسی مسائل مثلا  بچہ کتنا باھر ھو تو نماز معاف ھوتی ھے اور کس کس حالت میں غسل واجب ھوتا ھے  جیسے مسلکی دلائل کے اور کچھ نہیں سکھایا جاتا اور یہ سب کچھ بہشتی زیور جیسی کتابوں میں موجود ھے جو ماں کے گھٹنے کے ساتھ بیٹھ کر بھی وہ پڑھ سکتی ھے ـ

سید اسرار احمد بخاری حاضر ھو ،،،

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم