کرب و بلا
طالبعلم: حضرت جی ۔۔۔ ایک سوال ذہن میں آ رہا ہے۔
ناصبی دانشور: کوئی کفریہ بات تو نہیں؟
طالبعلم: نہیں حضرت جی۔
ناصبی دانشور: چلو پوچھ لو۔
طالبعلم: حضرت جی، کربلا کے
میدان میں امام حسین اور ان کے خانوادے کو شہید ۔۔۔۔۔ مم ۔۔۔ میرا مطلب ہے قتل کرنے والے کیا مسلمان تھے؟
ناصبی دانشور: بے شک وہ مسلمان تھے اور ان میں بڑے جلیل القدر تابعی بھی تھے۔
طالبعلم: کیا وہ نماز بھی پڑھتے تھے؟
ناصبی دانشور: بے شک ۔۔۔۔۔ وہ بڑے اونچے درجے والے مسلمان تھے ۔۔۔۔ صوم و صلواۃ کے پابند ۔۔۔۔ با شرع ۔۔۔۔۔
طالبعلم: انہوں نے دس محرم کو بھی نماز پڑھی ہو گی؟
ناصبی دانشور: یقیناً پڑھی ہوگی ۔۔۔۔۔۔ تمہیں ان کی نماز سے کیا تکلیف ہے؟
طالبعلم: تکلیف تو کوئی نہیں لیکن حیرانی ضرور ہے ۔۔۔۔ انہوں نے نماز میں اللھم صلی علیٰ محمد و علیٰ آل محمد بھی پڑھا اور سلام پھیر کر آل محمد کو ذبح بھی کر دیا ۔۔۔۔ یہ کیسے ۔۔۔۔۔۔۔
ناصبی دانشور: دفع ہو جا کمبخت ۔۔۔۔۔۔ تجھ پر رافضیوں کا رنگ چڑھ گیا ہے۔
سوال آیا ۔ ۔ قری حنیف ڈار کی طرف سے
آل فرعون سے مراد فرعون کی اولاد نہیں بلکہ فرعون کا اتباع کرنے والے ہیں. اسی طرح رسول اللہ کا اتباع کرنے والے سارے آل رسول ہیں اور ابراھیم علیہ السلام کا اتباع کرنے والے آل ابراھیم
ج اب دیا گیا جین سارتر نے ۔
گویا انہیں یقین تھا کہ حسین رسول اللہ کی اتباع نہیں کر رہے اور یزید و ابن مرجانہ آل رسول ہیں؟
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں