ٹویٹ

ایک طرف رمیش کمار کا ٹویٹ اور دوسری طرف عمران کا ٹویٹ۔۔ صرف دو ٹویٹس نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی باتیں شروع کرا دی ہیں۔۔ ٹویٹر پہ دیکھیں تو پاکستان اور بھارت ٹویٹوں ٹویٹ ہوئے پڑے ہیں۔

میرا خیال ہے کہ پوری دنیا کے حکمرانوں کے ٹویٹر ہینڈل ان سے چھین کر وزارت خارجہ کے سپرد کر دینے چاہئیں۔ اس سے جنگ کا خطرہ بہت کم ہو جائے گا۔

مجھے عمران خان سے بہت امید تھی کہ وہ پاک بھارت تعلقات بہتر بناسکے گا۔ اسے زید حامد کی سطح پر آتے دیکھنا ایک افسوسناک تجربہ ہے۔ یہ بات واقعی سچ ہے کہ اقتدار انسان کو تبدیل نہیں کرتا بلکہ اس کی اصلیت بے نقاب کر دیتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان سے نفرت کا سودا بیچ کر انڈیا میں الیکشن جیتے جاتے تھے اب لگتا ہے پاکستان میں بھی یہی منتر چلے گا۔ اگر ایسا ہوا تو یہ اس خطے کی بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم