فیس بک چوپال

فیس بک چوپال کمیٹی.....ظفرجی

گزشتہ آٹھ دس ماہ سے فیس بک پر ایک نئ دنیا آباد ہو چکی ہے- مختلف جھنڈوں ، ٹوپیوں ، نعروں اور ترانوں میں تقسیم قوم  دوردراز بسائے خیمے اکھاڑ کر اس ایک بستی کی مکین بنتی نظر آرہی ہے- ہم ایک ایسے گاؤں کے باشندے بن چکے ہیں جس کے چوپال میں ہر روز مختلف حلقے لگتے ہیں- جنہیں دیکھ کر لاہور شاہی مسجد کے باہر لگے " لاہوری حلقے" یاد آجاتے ہیں- ان حلقوں میں اہل علم اپنے اپنے خیالات و افکار کی دیگ پکاتے ہیں اور تشنگان علم و ادب میں جی بھر کے کھاتے ہیں-
اس چوپال میں مولوی بھی بیٹھا ہے ، اور مولوی دشمن بھی- یہاں پٹواری بھی براجمان ہے اور انصافی بھی- بلاول کی تربیّت مکمل ہونے کے بعد شاید جیالا بھی ادھر کا رخ کرے اور طافو کی موت کے بعد شاید ایم کیو ایم بھی-
فیس بک اگر کسی پاکستانی انجینئر نے بنائ ہوتی تو ہر پارٹی کی اپنی اپنی فیس بک ہوتی جہاں وہ کھلا کھاتا ننگا نہاتا..... لیکن بدقسمتی سے یہ چن ایک فرنگی نے چڑھایا ہے سو ایک چوپال میں بیٹھنا ہماری مجبوری ہے-
پرانے زمانے میں میوزک سننے کےلئےگراموفون ہوا کرتے تھے جن میں ایک خفیف سی سوئ نصب ہوا کرتی تھی- اگر سوئ اٹک جاتی تو ایک ہی بول بار بار سنائ دیتا تھا- اسے کہتے ہیں سوئ کا اٹک جانا-
ہم سب کی سوئ بھی کہیں نہ کہیں اٹکی ہوئ ہے- چنانچہ فیس بک فورم پر ہمیں سب سے زیادہ فکر اس سوئ کی ہوتی ہے- جھگڑا اس وقت شروع ہوتا ہے جب کوئ دوسرا ہماری سوئ کو چھیڑنے کی کوشش کرتا ہے-
فیس بک پر امن و امان اور برداشت کا ماحول پیدا کرنے کےلئے ایک کمیٹی بنانے کی عرصہء دراز سے آرزو تھی- یہ کمیٹی جمیعت ، ن لیگ ، PTI اور جماعت اسلامی کے چند ایسے حضرات پر مشتمل ہونی چاھیے جو فیس بک پر وسیع حلقہء احباب رکھتے ہوں- اس سلسلے میں آج دن بھر ان باکس میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کچھ احباب سے بات چیت ہوئ اور یہ سن کر خوشی ہوئ کہ یہ احباب بھی فیس بک پر آئے روز ایک دوسرے کے لیڈرز پر دشنام طرازی ، نفرت پھیلانے والی تصاویر ، اور تکفیری فتوؤں سے نک نک تک آ چکے ہیں- میں اور میرے دوسرے احباب اس بات پر متفق ہیں کہ خود بھی سیاسی منافرت پھیلانے سے پرہیز کیا جائے اور باقی دوستوں کو بھی اس سے بچنے کی تلقین کی جائے- ساتھ ساتھ ان منافرت پسندوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے جو سیاسی پوسٹوں کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اور علمی پوسٹ پر بھی ہر لمحہ نفرت اور تعصب کی فضاء پیدا کرکے فیس بک چوپال کی فضاء خراب کرتے ہیں-
جو حضرات اس تجویز سے متفق ہیں وہ بزریعہء کمنٹس آگاہ کریں اور فیس بک چوپال کمیٹی میں شامل ہو کر اس کارخیر میں ہمارا ساتھ دیں-
اگر آپ کو آئیندہ کسی پوسٹ پر کوئ شخص کسی سیاسی یا مذہبی لیڈر کی ذات پر تنقید کرتا ، اس کے ایمان میں کیڑے نکالتا، کسی کو غلط نام سے پکارتا ، کسی کی ماں بہن بیوی پر ریمارکس کرتا ،  پگڑی داڑھی یا دیگر شعائر اسلام کی بے حرمتی کرتا ، دینی مدارس پر کیچڑ اچھالتا ، سپورٹرز کو نیچ ناموں سے پکارتا اور غلط اشتہار بازی کرتا نظر آئے تو اس شخص کی نشاندہی مندرجہ ذیل کمیٹی ممبران کو کر کے ہمارا ہاتھ بٹائیں.... مذکورہ شخص کو پہلی بار اس کے پارٹی ممبر سے دھلوایا جائے گا....بدبو نہ جانے کی صورت میں تمام ممبران کی طرف سے سرعام بلاک کر دیا جائے گا-

فیس بک چوپال کمیٹی
سرپرست اعلی ..............ظفرجی بقلم خود
جمیعت علمائے اسلام....... Aamir Hazarvi
پاکستان تحریک انصاف..... Hamdard Husaini
پاکستان مسلم لیگ ن...... Munawar Sohail
جماعت اسلامی............   Elahi Mughal
اعزازی ممبران.............  Syed Mohammad Sami
Shakeel Rana
Malik Riasat
Sadia Faroqi
Yousuf Khan
Fakhar Hussain Bhatti

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم