جادو
قاری حنیف ڈار کی یہ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی جن کی تنظیم الھدیٰ کے نام سے عورتوں میں مشہور ہے کی قلعی کھولتی ہے ۔ عبقری والے بھی لوگوں کو دین کا منجن بیچ رہے ہیں ۔ ان سے بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
🌻
ما اصاب من مصیبۃٍ الّا باذن اللہ !
کوئی مصیبت نہیں پڑتی مگر اللہ کے اذن کے ساتھ ـ
مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (22) لِّكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ (23) الحدید
قل لن یصیبنا الا ما کتب اللہ لنا، ھو مولانا و علی اللہ فلیتوکل المومنون. توبہ
کہہ دیجئے ہمیں ھر گز وہ پیش نہیں آ سکتا جو اللہ نے ھمارے لئے نہ لکھا ھو. وہ ہمارا مولا ھے چنانچہ ایمان والو کو تو اللہ پر توکل کرنا چاہئے . مگر یہاں دھریئے اور عیسائی تو بےفکر اور بےخوف ہیں جبکہ مسلمان تھر تھر کانپ رھے ہیں
کوئی مصیبت نہیں پڑتی ، نہ زمین پر اور نہ تمہاری جانوں پر مگر ایک کتاب میں لکھی ہوتی ہے اس سے پہلے کہ ہم اس کو جاری کریں ، بےشک یہ اللہ پر آسان ہے ، یہ بات تمہیں اس لئے بتائی ہے تا کہ اگر کوئی چیز تمہارے ہاتھ سے چلی گئ ھے تو اس پر تمہاری کمرِ ہمت ٹوٹ نہ جائے ، اور اگر کچھ ملا ہے تو تم اس پر شیخیاں نہ بگھارو ،ِ
کیا الھدی والو کو یہ آیات نظر نہیں آتیں ؟ درس میں تو ان کا ذکر کیا جاتا ھے مگر دل میں نہیں اترتیں ؟ قرآن میں یہ پڑھ کر پھر نظر کے نام پر مسلمانوں کے پیشاب خطا کرنا ، جادو ٹونے کی ڈر سے ایمان والیوں کے دل دہلا کر رکھنا کہاں کی مسلمانی اور قرآن کی خدمت ہے ؟ پہلے خود ایمان والوں کے پیشاب خطا کرتے ھو پھر جب وہ در در جا کر دھکے کھاتے ہیں تو ان کو مشرک بھی کہتے ہو، شرک کا بیج تو آپ ڈالتے ہو پودا ان میں اگتا ہے ـ پھل پیر فقیر کھاتے ہیں اور عصمتیں عورتیں لُٹاتی ہیں ـ تم فرماتی ہو کہ جادو ان پر ھوتا ھے ، جو پاکیزگی کا خیال نہیں رکھتے ، جو بد عقیدہ ھوتے ہیں ، دوسری جانب تم رسول اللہ ﷺ پر بھی جادو کرا دیتے ہو ،کہاں وڑ گیا تمارا وہ پاکیزگی اور عقیدے والا منجن ؟ علاج تم وضو میں رہنا بتاتی ھو جبکہ اس رسول ﷺ پر جادو کروا دیتی ھو جن کی آنکھ سوتی تھی دل نہیں سوتا تھا ، وہ نیند میں بھی خدا سے وحی لینے کے لئے مستعد رہتا تھا ، جب اس قلب پر تم نے جادو کرا دیا تو پھر یہ وضو والا منجن بیچنے کا کیا فائدہ ؟
یہ لوگ وٹس ایپ پر دین کی تعلیم نہیں دیتے بلکہ عوام کو ڈرا کر توھمات میں پھنسا کر ہانکا کر کے جادو کا توڑ کرنے کے نام پر دکانیں چلانے والوں کو گاھک فراھم کرتی ہیں ،، اگر قرآن والوں کی اللہ پر بد اعتمادی اور رسول اللہ ﷺ کی ہستی کے بارے میں اس قسم کی بد اعتقادی کا یہ عالم ہے تو پھر عوام الناس تو بخشے بخشائے ہیں ـ میں نے دیکھا جو جتنی ان کے قریب آتی ہیں وہ زیادہ سے زیادہ خوف اور توھمات کا شکار ھوتی جاتی ہیں ، نظر تمہیں سات پردوں میں لگ جاتی ھے گوریوں کو کوئی نظر نہیں لگتی وہ ہر وقت باوضو رہتی ہیں ؟ جادو تم پر ھوتا ھے ٹونی بلیئر اور مودی ہر وقت سورتیں پڑھتے رہتے ہیں ؟ جن پر نازل ھوا ہے ان پر جادو کرا دیتے ہو تو پھر باقی کس کو بخشو گے آپ لوگ ؟
تحریر : قاری حنیف ڈار
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں