ظفر جی

آج صبح کے کچھ ان بوکسی جزباتی مکالمے.......
ظفرجی :  
مجھے معاف کر دیجیے...جب بھی آپ سے الجھتا تھا...دل کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کی چیخیں روکتا تھا...

مونا بی :
تو پھر دیر کس بات کی...جلدی سے مولوی کو بلوائیے....اور پڑھوا دیجیے.....اس سے بیان....TTP کی مذمت میں........اور اسے کہو کہ آج خطبہ جمعہ میں TTP کی مذمت کرے....
ظفرجی: اوہ...!! میں کچھ اور سمجھا تھا........ابھی گیا جی...لیکن سرکاری مولوی ڈھونڈتے ڈھونڈتے شاید شام ہو جائے..اگلے جمعہ تک صبر فرمالیجیے.....
مونابی: (خاموشی)
ٹن.....
ایم عمراقبال:
بحیثیت محب وطن پاکستانی میں آپ کی جانب سے بڑهائے گئے دوستی کے ہاتھ کا خیر مقدم کرتا ہوں-
ظفر جی:
جی میں آپ کو گلے لگاتا ہوں...ویسے آپ کی عمر کیا ہے...?
ایم عمر اقبال: 33
ظفرجی: پھر ہاتھ ملا لیتے ہیں....ویسے راز کی بات میں بھی چالیس ٹپ چکا ہوں.....اینڈرائڈ کے بیوٹی پلس نے بھرم رکھا ہوا ہے...
ٹن......
شوال احمد:
جی معاف کر دینا جو میں نے اتنی بحث کی آپ سے....
ظفرجی:
آپ بھی انکل کو معاف کردینا...میں تو پہلے بھی آپ سے چاھت کا رشتہ ہی رکھتا تھا.....یاد ہے جب آپ ان فرینڈ کر کے چلےگئے تھے تو دوبارہ منتیں کرکے واپس لایا........
تو سامعین...یہ تو تھیں کچھ اندر کی باتیں...باقی رہ گیا ھمدرد حسینی...تو ہم پہلے ہی ان باکس میں اسے گلے لگا کر ہی سونے جاتے تھے.......نیند کہاں آتی ہے ھمدرد کو ناراض کرکے....اس کے علاوہ......لالہ خٹک...فخر بھٹی...ید بیضاء.... من چلی.....یہ سب مغز  سے ماوراء سہی لیکن دل کے پاس دھڑکتے رہے ہیں....اور رہیں گے.....
فکری اختلاف تو چلتا رہے گا کہ انسانی ارتقاء کا حصہ ہے...لیکن اختلاف کو مخالفت ک بھٹی سے دور رکھا جائے تو بہتر ہے...
آج جب دوحہ کارنیش کی گرین بیلٹ پر قطر کے یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہو رہی ہیں تو میں یہ سوچ کر اداس ہوں کہ ہم سے رب نے یہ خوبصورت نعمت کیوں چھین لی ہے...ایسی تقریبات تو حب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ ہوتی ہیں...اور محبت باھمی کے فروغ کا ذریعہ بھی.......کاش ہم سیاسی اختلافات محض الیکشن تک محدود رکھیں اور ایک قوم بن کر جیئں.......اور مشترکہ دشمن کے خلاف ایک پچ پر کھیلیں...
وہ تمام حضرات چاھے وہ کسی پارٹی سے ہوں اگر انہیں اب بھی تعصب کا کھٹمل کاٹ رہا ہے تو خود پر رواداری کا اسپرے کریں........ورنہ میری چارپائ سے اٹھ جائیں......کہ مجھے اب سکون سے سونا ہے.........کھٹملوں سے پاک ہو کر -

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری