صحرائی فلمیں ۔

جب بہار آئ تو صحرا کی طرف چل نکلا
فصل گل چھوڑ گیا دل میرا پاگل نکلا

صحرا میں فلمایی گئی چند فلموں پر یک سطری روشنی
(پارٹ ون )

صحرا کی طرف صرف عاشق یا جوگی ہی نہیں نکلتے بلکہ بعض اوقات فلم ہدایت کار بھی کہانی کی ڈیمانڈ کی حاطر صحرا کی ریت چھا نتے ہیں۔۔۔
صحرا کی سحر انگیز لوکیشن فلم بین کو اپنے سحرسے  نکلنے نہیں دیتی اور فلم کی visuals میں اضافہ ہوتا ہے جس سی فلم اٹمسفیر نہایت جاندار آتا ہے۔۔
صحرا کی گرم ریتلی  اور بے آب و گیا ہ میلوں پھیلی زمین جہاں پر کشش اور رومانوی محسوس ہوتی ہے
اتنی
ہی پراسرار اور خوف کا احساس دلانے والی بھی۔۔ میں خود ایسی ویران لینڈ سکپیس کا دیوانہ ہوں اور یقین ہے کہ مجھ جیسے اس گروپ میں اور  صحرائی بلبل بھی ہونگے جو
ایسی ہی لوکیشن میں فلم کے کرداروں کے ساتھ جانا پسند کرتے ہیں ۔۔ایک مہیب خاموشی میں صحرا کی ظلمتوں سے بر سر پیکار' ہونٹوں پر پیا س سے جمی پھپڑیاں اور زندگی کی تلاش کا حوصلہ لیے انسان کی ولولہ انگیز جدو جہد کی داستانوں کا ہوتا ہے ایک الگ ہی مزا۔
تو صاحبان !
چند ایسی فلموں کا تذکرہ آپ کی طبع کی نذر جنکی زیادہ تر فلم بندی صحرا میں کی گئی ہے ۔۔

LAWRENCE OF ARABIA (1962)
سالوں چلی فلم پر ایوارڈز برسے رم جھم کی طرح اور صحرا کی فوٹو گرافی شاندار۔
HIDALDO (2004)
دنیا کی طویل ترین گھوڑوں کی ریس کی کا مقابلہ عرب صحراوں میں لڑا گیا۔
SAHARA (1943)
دوسری جنگ عظیم کے پس منظر میں ایک شاندار فلم۔  یہ نہیں دیکھی تو کیا دیکھا ہے۔
THE GOOD THE BAD AND THE UGLY(1966)
ویسٹرن فلموں کا سرتاج اور ایک فنکار کی کلاسک فلم جسکو بھولنا نا ممکن۔
RABBIT PROOF FENCE(2002)
دل کے تار  چیرتی  کہانی پر صحرا کا جادو کیا خوبصورت آمیزش
MEEKS  CUTOFF(2009)
سکون سے فلم دیکھنے والے فلم بینوں نے اس سے زیادہ اچھی فلم کی کبھی آس نہیں رکھی ہوگی۔
THE HILLS HAVE EYES (2006)
صحرا کی ہولناکی ہو اور انجان جانی دشمن سے سامنا ہو تو کپکپی تو طا ری ہوگی۔
BEYOND THE REACH(2014)
شکار اور شکاری کی آنکھ مچولی کی  اعصا ب شکن
جدو جہد کا گواہ صحرا کے ریت کا ہر زرہ
WALK ABOUT(1971)
حوصلہ کیا ہوتا ہے اور عزم صمیم کسے کہتے ہیں۔۔ جانئے اس  شاہکار  میں ۔
THEEB(2014)
دلکش دل پسند مناظر کے ساتھ ایک ناقابل یقین دل گداز خوبصورت کہانی
GERRY (2002)
صحرا میں بھٹکے دو دوستوں کی نفسیات کی عکاسی کے ساتھ صحرا کی بہترین منظر نگاری۔

(جاری ہے )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری