ایکسرسائیز ظفر جی

کمزور دل حضرات مت پڑھیں-

صبح سویرے اٹھ کر لہسن کی دو تُریاں نگل جائیں-
اس کے بعد کم از کم ایک کلومیٹر دوڑ لگائیں اور بتدریج بڑھا کر دو کلومیٹر تک لے جائیں-
واپس آ کر ایک وڈا کوپ ہربل چائے نوش کریں- سونف اجوائن دارچینی الائچی والی ود آؤٹ چینی-
ناشتے میں ایک سیب ، تین کھجوریں اور ایک پیالی اسکمڈ ملک کے علاوہ کچھ نہ لیں-
دس بجے مٹھی بھر چنے ، دو کھجوریں ود گرین ٹی یا ہربل ٹی ود آؤٹ شوگر
ایک بجے پلیٹ بھر سلاد ، ود ویجیٹیبل سوُپ - ود آؤٹ نمک-
تین بجے شوگر فری بسکٹ دو عدد ہول گرین وہیٹ والے- ود ہربل ٹی ود آؤٹ شوگر
چار بجے ایک کلومیٹر پیدل چلیں پھر ایک کلو میٹر جاگنگ اس کے بعد تین ایکسرسائزز کریں :
1- جھک کر پاؤں کے انگوٹھے چھونا اور سیدھا کھڑے ہونا- 10 مرتبہ سے روزانہ 5  بڑھائیں-
2- سیدھے لیٹ کر بغیر سہارے اٹھیں اور پاؤں کو چھونے کی کوشش کریں ، پھر لیٹ جائیں-
3- سیدھے لیٹ کر دونوں پاؤں نصف فیٹ اٹھائیں یا باری باری اوپر نیچے کریں-
5 بجے ایک گلاس اوریجنل فروٹ جوس ود آؤٹ مکسنگ شوگر آر اینی فلیور-
8بجے رات کا کھانا دو عدد بران بریڈز ابلی ہوئ سبزی کے ساتھ ود آؤٹ نمک
9 بجے ایک کلومیٹر واک
10 بجے نصف پیالی نیم گرم سکمڈ ملک ایک چمچ کھانے والا اسپغول
اس کے علاوہ کچھ کھانا پینا نہیں ہے- سونے سے پہلے ایک چمچ شربت فیکسولین جوھر لیبارٹری آنکھیں بند کر کے پی لیں-
اس فارمولے سے ایک ماہ میں آپ کا تقریباً 13 کلو وزن کم ہو گا اور آپ پشاور میٹرو سے فر فر گزر جائیں گے-
شب بخیر ♡

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم