بھٹی چائے ظفر جی
سٹھ سالہ خواب --- ظفرجی
ھم بڈھّے ریٹائرمنٹ پلان کا بہت سوچتے ہیں- میں لمبے چوڑے بزنس کا قائل نہیں ، ہاں ایک چھوٹا سا خواب ضرور دیکھتا ہوں-
شہر سے دور ، گاؤں سے بھی دور ، کسی نہر کے کنارے ، کچی اینٹوں اور مٹی سے لیپ کیا گیا ایک چائے کا دھابہ بناؤنگا-
میری چائے سب سے خاص ہوگی- سپریم کی پتّی ، دیسی گُڑ ، الائچی سونف اور بھینس کے خالص دودھ والی کڑک چائے-
شب کو روشنی کےلئے لالٹین ، دن کو کیکروں ٹاہلیوں کا سایہ ، بیٹھنے کےلئے چارپائیاں- بھولے بھٹکے مسافر ادھر سے گزریں گے تو چائے کی خوشبو انہیں کھینچ کر میرے پاس لے آیا کرے گی-
پھر ایک دن غزوہء ھند برپا ہو گا- ھندوستان برباد ہو گا اور بھارتی پنجاب ھم سے آن ملے گا- اسی دوران ایک سرد صبح جب میں اپنےمورچے یعنی دھابے پر مستعدکھڑا ہونگا تو ایک حسین واقعہ پیش آئے گا- یہ واقعہ بھوِش کے پنجرے میں قید ہے اور میری آنکھیں اسے دیکھ رہی ہیں- آپ بھی دیکھئے-
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں