راکٹ
راکٹ:- یہ روڈ کی خطرناک ترین مخلوق ہے.
خصوصیات:-
کم سن ہو گا اور اگر عمر اٹھارہ سے اوپر بھی ہو تو لائسنس نہیں ہو گا.
ہیلمٹ پہننے سے اجتناب کرے گا.
موٹرسائیکل اچانک تیز کر لے گا یا موڑ لے گا اور مُڑتے ہوئے اشارہ بھی نہ دے گا.
جب جی میں آئے لہرا کر موٹر سائیکل چلانے لگے گا.
اگر آپ اُسے اوورٹیک کریں تو وہ ریس لگا لے گا.
اُس کے موٹرسائیکل کا ہیڈ لیمپ، سپیڈو میٹر، مڈگارڈ یا تو سرے سے غائب ہوں گے یا پھر تبدیل شدہ.
اپنے جیسے دو، تین، چار بھی موٹرسائیکل پر بٹھا لے گا.
ون ویلنگ کرے گا یا پھر کرنے کی کوشش کرتا پایا جائے گا.
توجہ کریں!!
کہیں آپ کا بچہ " راکٹ" تو نہیں بن رہا؟؟
اگر ایسا ہے تو فوری سنجیدہ اقدامات کیجئیے. پیار سے سمجھائیے، ترقی یافتہ ملکوں کی مثال دیجئیے کہ وہاں بغیر لائسنس کے کسی کے لیے بھی موٹر سائیکل چلانا کتنا مشکل ہے اور اگر پھر بھی کوئی یہ جرم کرئے تو کس قدر بڑا جرمانہ اور سزا ہو جاتی ہے. سمجھائیے کہ بغیر لائسنس اور غلط طریقے سے موٹرسائیکل چلانا سنگین حد تک خطرناک ہے اور اسی لیے ممنوع ہے. اُسے کسی مناسب متبادل کھیل کی ترغیب دیجئیے اور اس سلسلے میں اس کی مدد کیجئیے. اس یقین دلائیے کہ جب وہ لائسنس حاصل کر لے گا تو اسے موٹرسائیکل چلانے سے کوئی نہیں روکے گا.
اللہ روڈ پر چلتے تمام سواروں کو اپنی خفظ و امان میں رکھے!! آمین!
https://www.facebook.com/abbsaghulam
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں