شادمردانوی

موسیقی اور مسموعات کے باب میں فقیر کا ذوق فقیر کی زندگی ، خیالات ، لباس اور پے بہ پے معاشقوں کی طرح انتہائی گنجلگ اور بے نظمی سے دوچار ہے ۔ اندازہ کیجیے ایک طرف استاد نصرت فتح علی خان کا کلام آٹھ دس گھنٹے سن کر سیری نہیں ملتی ، پشتو میں امام سردار علی ٹکر رحمہ اللہ تقریبا بالاستیعاب و بالاستعجاب سنتا ہوں تو رحیم شاہ اور کرن خان بھی محبوب گانے والوں میں شامل ہیں ۔

عربی میں جہاں ام کلثوم اور کاظم ساحر  جیسی آوازیں جن کو سحرۃ العرب کہا جاتا ہے بری لگتی ہیں تو دوسری طرف عصرِ حاضر کی الیسا سن کر پریوں کے دیس میں پہنچ جاتا ہوں مصر کے عمرو الدیاب کی بھاری آواز کچھ اور ہی کیفیت رکھتی ہے تو وہی ھیفاء وھبی اور مروہ کے بازاری گانے بھی عزیز تر ہیں ۔۔

کن رسی کی یہ لت کچھ سال پہلے رومانیہ کی ”لورا واس“ اور ”کپیلو دی اور “ سے متعارف کرواگئی تو سال بھر اس جوڑے کے مختلف گانے نہ سمجھ کر بھی لطف دیتے رہے ۔ اس رومانیئن سنگر کی آواز جیسی ساحری آج تک کسی دوسرے مرد سنگر کی آواز میں ، کسی بھی دوسری زبان میں نہیں دیکھی ۔
(ان کے ایک مشہور گانے کا لنک کمنٹ میں حاضر کرتا ہوں )

کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر ایک اجنبی گانا ٹرینڈنگ میں ہے نوجوان بچوں ، بچیوں نے گانے کی مت مار دی لیکن اس گانے میں کچھ ایسا ہے جو بار بار سننے کی خواہش اٹھتی ہے ۔ رات طبیعت ناساز تھی لکھنے پڑھنے اور کسی کام کی طرف من نہیں ہورہا تھا تو اس گانے کی تلاش شروع کردی ۔
علم ہوا یہ بھی رومانیہ کے کسی گائک کا گانا ہے سنتا رہا کئی بار سنا سمجھے بغیر ۔۔ ذرا سی تلاش کے بعد یہی گانا عربی سب ٹائٹل کے ساتھ مل گیا گویا مراد بھر آئی ۔۔۔

میں نے کیا کیا کہ عربی سب ٹائٹل کی مدد سے اس کو اردو کے قالب میں ڈھالا اب مرحلہ یہ تھا کہ اردو سب ٹائٹل کو ویڈیو کے ساتھ کیسے منسلک کروں  *srt  فائل تو ذرا سی محنت کے بعد ہی موبائل سے بنالی مرحلہ مشکل تر اس کی ویڈیو سے مطابقت کے ساتھ بٹھانے کا بھی سر ہوا ۔ اب ویڈیو پلیئر میں تو ایس آرٹی فائل چل بھی گئی لیکن مستقل سب ٹائٹل فائل اٹیچ کرنے کے مرحلے تک تھک گیا تھا ۔
جگاڑ سوجھا اور اسکرین ریکارڈر ایپلیکشن سے ویڈیو بنالی ۔
گرچہ کوالٹی متاثر ہوئی لیکن محنت رنگ لے آئی ۔۔۔۔

شاد مردانوی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم