اے سی
ہم فضول خرچ زیادہ ہیں یا جاہل؟
.
کل جمعے کی نماز جس مسجد میں پڑھی اس کا ہال بہت چھوٹے سائز کا ہے، 18x16x11۔ یہ دراصل ایک چھوٹا سا گھر تھا جو مسجد کے نام پر وقف کر دیا گیا۔ ساتھ چھوٹا سا برآمدہ ہے جس میں دو صفیں بنتی ہیں۔ پیچھے کھلا صحن ہے جس میں تین صفیں بنتی ہیں۔
مسجد کے ہال میں ڈیڑھ ڈیڑھ ٹن کے تین اے سی لگے ہیں، پانچ سیلنگ فین ہیں اور تین بریکٹ فین۔ جمعہ کی نماز میں یہ گیارہ کے گیارہ آلات چل رہے تھے۔ اس کے باوجود ہال میں بہت ٹھنڈک نہ تھی۔ اگر صرف ایک اے سی چلایا جاتا تو یقینًا ہال ٹھنڈا ہوجاتا اور بجلی کا خرچ بھی بچتا۔ باہر برآمدے میں تین بڑے ایئر کولر لگے ہیں۔ وضو والی جگہ پر ٹھنڈے پانی کے دو کولر لگے ہیں۔ دوپہر کے وقت بھی یہاں چار انرجی سیور جل رہے تھے اور اہلِ اسلام کے تاریک ماضی پر روشنی ڈال رہے تھے۔
میں نے اہلِ اسلام کے تیور دیکھ کر زبان بند رکھی تاہم کڑھتا رہا۔ نماز کے بعد باہر سے مسجد آنًا فانًا خالی ہوگئی لیکن ہال کے اندر والے لوگ طویل سنتیں نوافل ادا فرماتے رہے۔ بارے کچھ مجمع چھٹا تو اطمینان ہوا اور متولیِ مسجد سے دعا سلام کے بعد اس فضول خرچی کے باوجود ہال میں ٹھنڈک نہ ہونے کا گلہ کیا۔ فرمانے لگے کہ محلے میں جو مرتا ہے اس کے نام کا پنکھا یا اے سی لگ جاتا ہے اور اس کا بل دینے والے اسی کے گھر والے ہوتے ہیں۔ جس کا بل کم آئے وہ باقیوں میں ہیٹھا ہوتا ہے کہ اس کا اے سی کم چلا۔ ساری مسجد کے پنکھوں کولروں کے بل بھی اسی طرح الگ الگ ہیں۔ سوا تین مرلے پر بنی اس مسجد میں بجلی کے چھہ میٹر لگے ہوئے ہیں۔
مجھے مغل سلطنت جاتے رہنے کی وجہ سمجھ آگئی۔
اب آتے ہیں AC کی طرف۔ اس ضمن میں عرض یہ ہے کہ عوام الناس کو اس بات کا قطعا ادراک نہیں ہے کہ ؛
۱-انہیں کس سائیز اور قسم کا AC خرینا چاہئے ۔
۲-انورٹر یا نان انورٹر، فلور سٹینڈ گ یا کیسٹ ٹائیپ ۔ ایک ، ڈیڑھ ، دو یا چار ٹن کا۔ اور ان میں سے ہر ٹائپ کا AC کسی موڈ اور ٹیمپریچر پر چلایا جائے تو بجلی بچت ہو گی اور کتنی بچت ممکن ہے؟
۳-AC کو کمرے کے کس حصے میں لگوایا جائے ، انڈور یونٹ کتنی اونچائی پر ہو اور آؤٹ ڈور یونٹ سورج کے لحاظ سے کھر کے کس حصے اور رخ پر لگایا جائے۔
۴- اور یہ کہ AC کا فلٹر صاف ہونا کتنا اہم ہے اور AC کی جنرل سروس (انڈور اور آؤٹ ڈور یوںٹ کی جیٹ واٹر سے صفائی) کتنی اہم ہے اور کتنے وقفے سے اور کب ہونی چاہئے۔جسکے بناں ہم 50 فیصد تک بجلی ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔
۵- اور یہ کہ AC کی انسٹالیشن اگر ماہر ٹکنیشن کے ہاتھوں انٹرنشنل معیار کے مطابق ہوئی ہو تو 6-8 سال تک اسکی گیس لیک ہونے یا کم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ ہم دوسرے تیسے سال سے گیس بھروانا شروع کر دیتے ہیں اور نوسربازوں کو بغیر گیس بھرے بھاری رقم ادا کرتے ہیں۔
۶- ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ 95 فیصد لوگ غیر معیاری گیس امریکی گیس کے نام پر آپکے AC میں بھرتے ہیں ( اگر واقعی بھریں تو ) دونوں کی قیمت میں آدھے آدھے کا فرق ہے اور Honeywell امیریکی برانڈ گیس اور چائینہ و ایران کی گیس کو کوا،لٹی میں زمین و آسمان کا فرق ہے اور امریکی گیس کے مقابلی میں دوسرے ممالک کی گیسیوں کی کولنگ کی استعداد بھی 30-40 فیصد کم ہوتی ہے جبکہ ہم پانچ سو روپے کم کروا کر غیر معیاری گیس بھروا کر خوش ہو جاتے ہیں
۷- پرانے گیس سلنڈر میں ہمیشہ غیر معیاری چائیہ کی گیس ہوتی ہے جو کہ Honeywell امریکی کہ کپہچی جاتی ہے ۔جب بھی امریکی گیس ڈلوائیس گیس خریداری کی رسید طلب کریں اور خریداری کی تاریخ اور سلنڈر کا سیریل نمبر ضرور دیکھیں اور اسے سلنڈر پر میچ کریں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی جاننے والے یا غیر جاننے والے کا لحظ مت کریں ۔ آپکے پرانے جاننے والے ہی آپکے اعتماد سے کھیلتے ہیں۔
۸- گیس پریشر کم ہونے پر اسکا پریشر معلوم کریں اور ٹیکنیشن کے ساتھ جا کر آؤٹ ڈور پر گیس پریشر گیج کی تصویر بنا لیں ( کم پریش اور پریشر پورا ہونے کے بعد کی )۔
سوری ضرورت سے زیادہ لمبا لکھ دیا ۔ میرے خیال میں متزکرہ سوالوں کے جوابات سمیت اسے بلاگ بنا دینا چاہئے۔ میں نے ایک ڈرافٹ لکھا ہے انگلش میں Major 13 reasons for inadequate cooling of AC , سوچتا ہو اسکو اردو میں بھی لکھ دوں تاکہ عوام الناس کا فائیدہہو سکے ۔ آپ حضرات کی رائے درکار ہے۔
عموما نان انورٹر ٹائپ سپلٹ AC کا کمپریسر ریسیپروکیٹنگ ٹائپ ( پسٹن والا) ہوتا ہے جو اR22 ریفریجیرنٹ گیس کو بآسانی کمپریس کر سکتا ہے۔ کمپریسر پر سکشن پریشر ۶۰ سے ۷۰ اور ڈسچارج پریشر ۱۵۰ سے ۱۵۵ PSIG ہوتا ہے بیرونی ہوا کے درجہ حرات کے مطابق۔
جبکہ انورٹر ٹائیپ AC کا کمپریسر روٹری ٹائپ ہوتا ہے جو R410a کو کمپریس کرنے کے لئے ڈیزائیں ہوتا ہے۔ اس گیس کا کمپریسر پر سکشن پریشر ۱۱۵ سے ۱۲۵ اور ڈسچارج پر پیشر ۲۶۰ PSIG تک ہوتا ہے
R22 کا سٹینڈ بئائی پیریشر ۲۴۳ سے ۲۵۷ اور R410a کا ۳۸۰ سے ۴۸۰ PSIG تک ہوتا ہے اور آؤٹ ڈور یونٹ میں کنڈینسر کوئیلز یا ٹیوب بھی متعلقہ پریشر کو برداشت کرنے کے لئے بنائی جاتی ہئں اور فیکٹری میں ٹیسٹ بھی کی ہوتی ہیں ۔ چنانچہ نان انورٹر AC میں اگر کمپریس اور گیس بدل دی جائے تو کنڈنسر ٹیوبز کا جلدی یا بدیر فیل ہونے کا خطرہ موجود رہے گا اور ہائی پریشر سے حادثہ بھی ہوسکتا ہے خصوصا پرانے AC میں یہ تبدیلی کرنے سے۔
میں تمام جگاڑو ٹیکنیشنز کو مزکورہ تبدیلی سے باز رہنے اور عوام کو بے وقوف بنانے سے احتراز کرنے کی تلقین کرتا رہتا ہوں۔
میں دو لائینز میں ہاں یا ناں میں جواب لکھ سکتا تھا مگر پھر سوال پر سوال آتے، اس لئے تفصیلا لکھ دیا
Irfan Ahmed ہے۔
یاد رکھیں R22 گیس صرف ozone کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے دنیا بھر میں بین کی جا رہی ہے اور امریکہ میں کئی سال پہلے بیں ہو چکی ہے ورنہ اسکی کولنگ کی استعداد R410a سے 4 فیصد زیادہ ہے ۔
کچھ کپنیان نان انورٹر AC بنا رہی ہیں مگر روٹری کمپریس اور R410a کے ساتھ ، اس لئے کہ مستقبل قریب میں دنیا بھر میں R22 والے AC بنانے پر پابندی لگنے والی ہے۔ مگر ایسے AC کی کنڈنسر ٹیوب بھی اسی لحاظ سے ڈیزائین ہوتی ہیں۔
براہ کرم AC کے متعلق آج ہماری سلسلہ وار پوسٹوں پر نظر رکھیں اور اسی پوسٹ کے موضوع سے متعکق کوئ بھی سوال یا اشکال ہو تو ضرور پوچھیں ۔ اگر کوئی صاحب انجئیر ہو یا اس شعبے سے متعلق ہو تو وضاحت کر دے تاکہ اسکی علمی استعداد کے مطابق جواب دیا جاسکے۔ ہماری پوسٹ عوام الناس کی آگاہی کے پیش نظر سادہ ترین الطفاظ پر مشتمل ہونگی۔ مجھے اردو لکھنے اور اپنے ذھن میں انگلش سے اردو ترجمہ کرنے میں اچھی خاصی دقت ہوتی ہے مگر کوشش جاری رہے گی۔ بعد میں یہ سلسلہ انگلش میں بھی چلے گا انشاء اللہ
اب آتے ہیں بجلی کے ضیاع کی طرف UPS اور پرانی بیٹریوں کی وجہ سے۔
۱- عموماً پہلی صف میں قرآن کریم پڑھنے والے بیٹھے ہوتے ہیں جہاں یقینًا منسب روشنی درکار ہوتی ہے ۔ باقی لائٹس کم سے کم رکھی جا سکتی ہیں۔
۲- گھروں اور بالخصوص مسجدوں کے پرانے ڈبہ بند نان برینڈڈ UPS جن کی آؤٹ پٹ pure sine wave نہیں ہوتی ایک تو وہ بجلی کے آلات کو جلدی خراب کرتے ہیں ( تفصیل دی جا سکتی ہے) اور دوسرے انکی ایفیشیسی ۷۰ فیصد سے زائد نہیں ہوتی۔ جب بیٹری جارج ہوتی ہے تو UPS ۳۰ حرارت کی شکل میں ۳۰ فیصد بجلی ضایع کرتا ہے ۔بجلی چلی جائے تو بجلی واپس کرتے وقت پھر ۳۰ فیصد ضائع کرتا ہے ۔ ( چارجنگ اور ڈسچارجنگ کے دوران بیٹری ۲ سے ۸۰ فیصد تک بجلی ضائع کرتی ہے ۔ جتنی پرانی بیٹری اتنا ہی بجلی کا ضیاع) ۔ بیٹری اگر نئی یا دو چار ماہ پرانی ہو تو اس میں ضائع ہونے والی بجلی اگر صرف ۵ فیصد شمار کی جائے تو بشمول UPS کم از کم ۶۵ (65) فیصد بجلی ضائع ہوتی ہے ۔ اس لئے خدا را اچھی کولٹی کا pure sine wave والا UPS لگوائیں اور پرانا کباڑئے کو دے دیں ۔ ایک سال میں اپنی قیمت پوری کر جائے گا جو اضافی بل کی شکل میں آپ دیتے ہیں۔
۳- کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انکی flooded type lead acid battery ( جسکو عوام پانی و تیزاب والی بیٹری بھی کہتے ہیں) ۲ سال سے بہترین چل رہی ہے۔ تو عرض ہے کہ گرم علاقوں بالخصوص پنجاب و اندرون سندھ میں اگر بیٹری والی جگہ کا درجہ حرارت ۴۰ ڈگری تک جاتا ہے تو آیک سال کے بعد بیٹری آپکی بجلی کو ضائیع کر رہی ہو گی اور شائد ڈیڑھ سال تک قابل برداشت ہو۔ ڈیرھ سال بعد ضرور بدل دیں ۔
۴- جیسا کہ اب لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی تو ان حالات میں ہر ۱۵ دن بعد UPS کو جانے والی لائن کا سوئیچ کم از کم ایک گھنٹے کے لئے بند کر دیں اور پھر آن کر دیں۔ یا اگر UPS پر لگی ہو چار یا پانچ LED میں سے جب ایک جلتی ہوئی باقر رہ جائے تو UPS آن کر دیں۔ خدانخواستہ اگر آپ بھول بھی گئے تو UPS کا الارم آپکو یاد کرا دے گا ۔
۵- گرمیوں میں ہر ۲ ہفتے بعد بیٹری کا پانی چیک کریں اور لیول پورا کریں۔ مہینے کی پہلی اور ۱۶ تایخ فکس کر لیں ورنہ آپکو لگے گا کہ پچھلے ہفتے ہی لیول پورا کیا ہے۔
۶- بیٹری ۱۰ ماہ سے پرانی ہو تو ہر ہفتے بیٹری کا پانی چیک کریں اور لیول پورا کریں۔
۷- بازار میں بیٹری واٹر کے نام پر ملنے والے یا بکنے والے ۹۹ فیصد پانی ناقص ہیں۔ مت خرئدیے۔ نلکے کا ۲ لیٹر پانی سٹیل کی دیگچی یا تانبئے میں ابالیں۔ جب پانی جوش لینا شروع کر دے تو آگ ذرا ہلکی کر دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو آگ بند گر دیں ( پانی ابالنے کے دوران برتن پر ڈھکن ضرور دیں) ۔ پانی ٹھنڈا ہو جائے تو کسی کوڈ ڈرنک والی بوتل یا پانی والی بوتل ( ان بوتلوں کو اندر سے خوب اچھی طرح دہو لینا ہے بغیر صابن لگائے ) میں ڈال لیں ۔ بیٹری میں حسب ضرورت ڈال کر باقی پانی اگلی دفع کے لئے محفظ کر لیبں۔ یہ پانی بیٹری کی لائف ۲۰ سے ۴۰ فیصد بڑھانے کا موجب بنے گا۔اگر آپ کے UPS کے ساتھ ایک سی زیادہ بیٹیریاں ہیں تو پانی کی مقدار ۵ لیٹر تک بھی کی جا سکتی ہے اور پانی کو سمبھالنا آپکا کام ہے۔
سر مجھے خوشی ھوئ آپ نے اپنی قیمتی معلومات شئیر کی منجھے معلوم یہ کرنا تھا کے میرے کمرے کا سائز 14فٹ لمبائ11چوڑائ11 اونچائی ھے ایک ٹن کا سےAC SPELT ڈیڑھ فٹ نیچے لگایا ھے کیا ٹھیک ھے سادہ ائیر کنڈیشنڈ ھے اور ایک ٹن کا اسٹارٹ میں کتنے ایمپیر بجلی لیتا ھے
جواب دیںحذف کریں