لالہ عارف
بیویاں
دنیا جہاں کی بیویوں کو بندہ گنجا کرکے فیصل آباد لے آئیں اور فیصل آبادی بیویوں سے کہیں کہ لمبا بانس لیکر ان کی لتر پریڈ کرائیں۔
منحوسنوں کو معلوم ہوجائے کہ شوہر پرستی کس چڑیا کا نام ہے۔
فیصل آباد جیسی وفا شعار، شوہر پرست اور عبادت کی حد تک خدمت گزار بیویاں اس روئے زمین پر کم از کم میں نے تو نہیں دیکھیں۔
شوہر سے محبت اور انتہائی ترسی ہوئی محبت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ میرا ایک بھائی جو چار سال قبل ساٹھ کلو وزن کا حامل تھا۔ آج ماشاءاللہ فیصل ابادی بیوی کے طفیل 110 کلو کا ہندسہ کراس کرگیا ہے۔اور گھر میں باقاعدہ اس پر کیک بھی کاٹا گیا ہے۔
اور ایک ہماری منحوس بیویاں ہیں جن کو دیکھ کر بیچارگی سے بندہ روز ایک کلو گوشت کم اور ڈیڑھ پاو خون جلاتا ہے اور پھر بھی یہی بیویاں جنت کی آس لگا کر قاری حنیف ڈار صاب کے فتوے بڑے شوق سے پڑھتی ہیں کہ مبادا جنت مل جائے۔
قاری صاب میں بھی اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کہ اج اپنے وال پر لکھ کر سنہرے الفاظ میں بتا دے کہ ایسی بیویاں جہنم می جلیں گی اور ان سے زیادہ ان کی مائیں جلیں گی۔ مگر یار دوست کہندے نے کہ قاری صاب کی کتابوں میں خواتین پر جہنم کی آگ حرام کردی گئی ہے۔
چہ کیمہ دو
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں