شاعری

کوئی ... اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
پھر سارے کا سارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
.
تُجھ سے جب مل کر بھی اُداسی کم نہیں ہوتی
تیرے بغیر گزارا ......... کیسے ہو سکتا ہے ؟
.
کیسے .... کسی کی یاد ہمیں زندہ رکھتی ہے ؟
ایک خیال ........ سہارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
.
یار ! ہوا سے کیسے آگ بھڑک اُٹھتی ہے ؟
لفظ کوئی انگارا ..... کیسے ہو سکتا ہے ؟
.
کون زمانے بھر کی ٹھوکریں کھا کر خوش ہے ؟
درد کسی کو پیارا ...... کیسے ہو سکتا ہے ؟
.
ہم بھی کیسے ایک ہی شخص کے ہو کے رہ جائیں
وہ بھی صرف ہمارا ....... کیسے ہو سکتا ہے ؟
.
کیسے ہو سکتا ہے .. جو کُچھ بھی میں چاہوں؟
بول نہ میرے یارا ..... ! کیسے ہو سکتا ہے؟؟
.
جواّد شیخ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

شہوانی و گندی شاعری