.

زیارت 2--- ظفرجی

دوسری بڑی زیارت حضرت ایّوب علیہ السلام کا مزار ہے-

یہ مقبرہ صلالہ ، عمان کے اونچے پہاڑی سلسلے جبل التین پر واقع ہے- حکومت نے کچھ عرصہ قبل اسے سیاحتی مرکز قرار دیکر اس کی دیکھ بھال شروع کر رکھی ہے- یہاں ایک مسجد بھی ہے اور مزار کے ساتھ ملحقہ احاطے کو نبی ع کی عبادت گاہ بتایا جاتا ہے-

میرا ساتھی بشیر اس چشمے سے پانی بھر رہا  ہے جس سے غسل فرما کر جناب ایوب علیہ السلام نے تندرستی پائ تھی- میں تراشیدہ چٹانوں میں دھاگہ باندھنے کےلئے مناسب جگہ تلاش کر رہا ہوں-

حضرت ایوب ع اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر ہیں- آپ حضرت ابراھیم خلیل اللہ کے فرزند حضرت اسحق علیہ السلام کی نسل سے ہیں- قران کریم کی متعدد سورتوں میں آپ کا ذکر ملتا ہے- قرآن نے آپ کو صبر کرنے والا، رجوع کرنے والا اور بہترین بندہ کہا ہے-

بائیبل میں آپ کو بوب کہا گیا ہے اور سفر بوب کے نام سے وہاں ایک پورا شاعری مجموعہ موجود ہے۔ بائبل کے مطابق آپ نے کوہ سرات کے دامن میں اپنی حکومت قائم کی- کوہ سرات کا پہاڑی سلسلہ جدہ سے لیکر یمن تک پھیلا ہوا ہے-

حضرت ایّوب علیہ السلام کی  قبر مبارک کے بارے میں متضاد دعوے ہیں- چنانچہ بصرہ عراق ، عرفہ ترکی ، اور شوف لبنان میں بھی آپ کا مزار واقع ہے-

اس بات سے قطع نظر کہ سورہء انبیاء میں جس صابروشاکر پیغمبر کا تذکرہ ہے وہ یہاں دفن بھی ہیں کہ نہیں میں  اپنے دل پر یہ دھاگہ باندھنے لگا ہوں کہ ہمیشہ صبر کو اپنا وطیرہ بناؤں گا اور ہر قسم کی جسمانی و روحانی تکلیف میں صرف اسی پیر دستگیر کو پکاروں گا جسے 15 سو قبل مسیح میں حضرت ایوب علیہ السلام نے پکارا تھا-
وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ (83)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم

شہوانی و گندی شاعری