ظفر جی چائے کی کیتلی
میرے پاس Anex کی ایک خوبصورت کیتل تھی جو اس سال کے اوائل میں گن پوائنٹ پہ چھین لی گئ-
ظلم یہ کہ چھیننے والے وہی لوگ تھے جنہیں ڈیڑھ سال تک اسی کیتل سے چائے پلاتا رہا-
کچھ روز پہلے دوسری کیتل جو کبھی لؤلو مارکیٹ سے خریدی تھی ، اچانک دم توڑ گئ- جب شامیں چائےکے بغیر گزریں تو زندگی کے وہ دکھ بھی یاد آنے لگے جو کبھی سہے بھی نہیں تھے-
بالاخر Muhammad Huzaifa بھائ سے رابطہ ہوا اور احوال دل کا پیش کیا- آج ان کی طرف سے یہ " انصافی کیتل" موصول ہوئ ہے-
چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کیتل دیسی چائے ، افغانی قہوہ ، عربی قہوہ اور سبز چائے بنانے کی صلاحیت سے مکمل مالا مال ہے- اور اسرائیلی جہازوں کو دس ہزار کلومیٹر کی بلندی سے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے-
شکریہ حذیفہ ---- میں نے آج تک آپ کو دیکھا نہیں لیکن گمان ہے کہ آپ بہت میٹھے انسان ہیں- اس چائے کی طرح-
ظفرجی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں