تراجم

قرۃ العین حیدر کے قلم سے عالمی ادب کے اردو تراجم (ناول)

* * * *

قرۃ العین حیدر اردو ادب میں بطورِ ناول نگار، افسانہ نگار اور مضمون نگاری کے حوالے سے تو مشہور و معروف ہیں لیکن آپ کے بحثیت مترجم کام سے بہت کم لوگ واقف ہیں اور اس حوالے سے بہت کم لکھا بھی گیا ہے۔ آپ کی ترجمہ کردہ تحریریں کتابی صورت میں ملنا بھی بہت مشکل ہے۔ یوں سمجھا جائے کہ نایاب ہیں۔ 

قرۃ العین حیدر نے عالمی ادب کے  ناصرف انگریزی سے  اردو میں تراجم کیے ہیں بلکہ اردو ادب کے شہ پاروں  کے اردو سے انگریزی میں بھی ترجمے کیے ہیں۔ اور یوں اردو ادب کو دنیا تک پہچانا کا باعث بھی بنی ہیں۔ آپ کے کیے گئے تراجم کا اعلٰی معیار آپ کی دونوں زبانوں میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جہاں تک عالمی ادب کے اردو میں ترجمے کا تعلق ہے تو آپ نے کسی ایک خطے کے ادب کا ترجمہ نہیں کیا بلکہ روسی، امریکی، آسٹریلوی ۔۔۔۔  ادب کے ترجمے کیے۔

قرۃ العین حیدر کی ترجمہ نگاری پر شفیق احمد شفیق کا مفصل مضمون "قرۃ العین حیدر: بحیثیت مترجم" گروپ میں Pdf فائل  کی صورت میں اپ لوڈ کیا جاچکا ہے۔ اس مضمون میں قرۃ العین حیدر کی ترجمہ نگاری کی تفصیل پڑھی جاسکتی ہے۔

ذیل میں قرۃ العین حیدر کے ترجمہ کردہ ناول کی تفصیل دی جارہی ہے۔ جہاں تک ممکن ہوسکا جن ناول کو آن لائن پڑھنے کے لنک مل سکے ساتھ لکھ دیے ہیں۔

یاسر حبیب
* * * *

(1) ہمیں چراغ، ہمیں پروانے (ناول)
مصنف: ہنری جیمز (امریکہ)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال: 2012ء
صفحات: 376
قیمت: 1200 روپے
پبلیشر: سنگِ میل پبلی کیشنز، لاہور
رابطہ نمبر: 924237220100، 924237228143
ویب سائٹ: http://www.sangemeel.com

(2) ڈنگو (ناول)
مصنف: آرفریرمین ( آسٹریلیا)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال: 2012ء
صفحات: 160
قیمت: 300 روپے
پبلیشر: سنگِ میل پبلی کیشنز، لاہور
رابطہ نمبر: 924237220100، 924237228143
ویب سائٹ: http://www.sangemeel.com
آن لان پڑھنے کے لیے لنک:
https://rekhta.org/ebooks/dengo-ebooks

(3)  آلپس کے گیت (ناول)
مصنف: واسل بائی کوف ( روس)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال: 2012ء
صفحات: 191
قیمت: 300 روپے
پبلیشر: سنگِ میل پبلی کیشنز، لاہور
رابطہ نمبر: 924237220100، 924237228143
ویب سائٹ: http://www.sangemeel.com

(4) ماں کی کھیتی (ناول)
مصنف: چنگیز اعتما توف  (روس)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال:  2013ء
صفحات: 130
قیمت:  67 روپے
پبلیشر: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، دہلی
رابطہ نمبر:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
ویب سائٹ: تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
آن لان پڑھنے کے لیے لنک:
https://rekhta.org/ebooks/ma-ki-kheti-ebooks?lang=ur

(5) آدمی کا مقدر (ناولٹ)
مصنف: مائیخل شولوخوف (روس)
مترجم: قرۃ العین حیدر
اشاعت کا سال:  1965ء
صفحات: 53
قیمت:   نامعلوم
پبلیشر: مکتبہ جامعہ ملیہ لمیٹڈ، دہلی 

(6)  یودوکیہ (ناول)
مصنف:  ویراناپوا  (روس)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال:  2013ء
صفحات:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
قیمت:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
پبلیشر: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، دہلی
رابطہ نمبر:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
ویب سائٹ: تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
آن لان پڑھنے کے لیے لنک:
https://rekhta.org/ebooks/yaudokiya-ebooks?lang=ur

(7)   خیالی پلاؤ (ناول)
مصنف:   وِی میدویدیف(روس)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال:  اگست 1967ء
صفحات: 145
قیمت:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
پبلیشر: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، دہلی
رابطہ نمبر:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
ویب سائٹ: تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
آن لان پڑھنے کے لیے لنک:
https://rekhta.org/ebooks/khayali-pulao-ebooks?lang=ur

(8)    فرانٹک - لومڑی کے بچے (ناولٹ)
مصنف: او پیرو فسکایا  (روس)
مترجم: قرۃ العین حیدر
موجودہ اشاعت کا سال:  اگست 1962ء
صفحات: 26
قیمت:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
پبلیشر: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، دہلی
رابطہ نمبر:  تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
ویب سائٹ: تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر موجود ہے۔
آن لان پڑھنے کے لیے لنک:
https://rekhta.org/ebooks/lomdi-ke-bachche-ebooks?lang=ur

* * * *

تبصرے

  1. سر Pdf کہاں ہے؟ شفیق صاحب کا جو قرةالعین کی ترجمہ نگاری پر ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم

شہوانی و گندی شاعری