ماہنامہ کمپیوٹنگ

ہوم پیجخصوصی مضامین

خصوصی مضامین

تصویر کہاں کھینچی گئی مقام کا پتہ چلائیں

از علمدار حسین مورخہ جولائی 21، 2015

 1,333

1

آج کل تقریباً تمام اسمارٹ فونز میں جی پی ایس (GPS)موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فون سے بنائی گئی ہر تصویر میں جی پی ایس کوآرڈنیٹس (coordinates) موجود ہوتے ہیں۔ یعنی ہر تصویر میں ایسا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جس سے یہ جانا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر کس مقام پر بنائی گئی۔ جدید ڈیجیٹل کیمروں میں بھی یہ چیز موجود ہوتی ہے۔

میٹا انفارمیشن

EXIF یا ایکسچینج ایبل امیج فائل فارمیٹ تصاویر میں شامل میٹا (meta) انفارمیشن کو کہا جاتا ہے۔ اس معلومات میں تاریخ و وقت، کیمرے، تصویر، کیمرے کی مختلف خصوصیات سمیت کئی اہم معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یہ تمام معلومات تصاویر ی فائل ہی میں محفوظ ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ونڈوز سمیت تما م ہی جدید آپریٹنگ سسٹمز میں یہ معلومات کسی تصویر پر رائٹ کلک کرکے پرارٹیز کی ونڈوز میں دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ ایک معیار ہے جسے 1998 ء میں جاپان الیکٹرانک انڈسٹریز ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے متعارف کروایا تھا۔ اس کے معیارات یا اصول کوئی ادارہ یا صنعت کنٹرول نہیں کرتی تاہم تمام ہی کیمرے بنانے والی کمپنیاں اسے استعمال ضرور کرتی ہیں۔

پرانے فوٹو ایڈیٹرز کے ذریعے جب کسی فوٹو کو ایڈٹ کیا جاتا تھا تو وہ یہ میٹا معلومات ضائع کردیتے تھے لیکن جدید ایڈیٹر (بشمول فوٹو شاپ، کورل ڈرا وغیرہ) یہ معلومات ضائع نہیں کرتے بلکہ تصویر میں کی گئی ایڈیٹنگ کی معلومات بھی اس میں شامل کر دیتے ہیں۔

چونکہ جدید کیمروں اور موبائل فونز میں جی پی ایس (گلوبل پوزیشنگ سسٹم ) بھی موجود ہوتا ہے، اس لئے اب Exif ڈیٹا میں اس جگہ کے طول البلد اور عرض البلد کی معلومات بھی موجود ہوتی ہے جہاں تصویر کھینچی گئی ہے۔ اسے جیو ٹیگنگ کہا جاتا ہے۔ یہ معلومات صارفین کے فائدے کے لئے شامل کی جاتی ہے، لیکن اس کے کئی نقصانات بھی ہیں۔ Exif ڈیٹا کی وجہ سے تصویر کھینچے والے، کھنچوانے والے اور کئی دیگر حساس و نجی معلومات تک پہنچا جاسکتا ہے۔ کئی لوگ اس ڈیٹا کو پرائیوسی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہیں۔ دسمبر 2012ء میں جب میک ایفی اینٹی وائرس بنانے والے جان میک ایفی پر قتل کا الزام لگا اور وہ ملک Belize سے فرار ہو کر گوئٹے مالا پہنچے، انہوں نے وہاں Vice نامی میگزین کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ وائس کے رپورٹ نے میک ایفی کی جو تصاویر اپنے موبائل فون سے کھینچیں، ان میں میک ایفی کے جی پی ایس coordinatesتھے۔ انٹرویو چھپنے کے صرف دو دن بعد ہی پولیس نے میک ایفی کو گوئٹے مالا سے گرفتار کرلیا۔

جی پی ایس کوآرڈنیٹس تلاش کریں

یہ معلومات تصویر کے ’’میٹا ڈیٹا‘‘ (Metadata) میں موجود ہوتی ہے۔ اسے دیکھنا بھی بالکل آسان ہوتا ہے۔ بس تصویر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے پراپرٹیز منتخب کر لیں۔ پراپرٹیز کھل جائیں تو Details کے ٹیب میں آجائیں۔یہاں جی پی ایس کے ذیل میں موجود Latitude اور Longitude کوآرڈنیٹس دیکھیں۔ اگر یہ معلومات موجود ہے تو آپ اس تصویر کو کھینچے جانے کا مقام باآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔

ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کو یہ معلومات ہر تصویر میں مل جائے۔ کیونکہ تصویر بنانے والے اکثر یہ آپشن کو غیر فعال رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ تصویر کہیں سے ڈاؤن لوڈ کریں تو یہ جس ویب سائٹ پر موجود ہو گی اکثر وہ ویب سائٹس بھی یہ میٹا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتی ہیں۔

کوآرڈنیٹس سے نقشے پر مقام کی تلاش

جی پی ایس کوآرڈنیٹس کو کسی نقشے پر تلاش کرتے ہوئے جانا جا سکتا ہے کہ تصویر کس مقام پر بنائی گئی۔ آن لائن نقشوں کی کئی سروسز یہ سہولت دیتی ہیں۔ مثلاً آپ باآسانی گوگل میپس پر تلاش کرسکتے ہیں۔ کوآرڈنیٹس کو استعمال کرتے ہوئے کیسے مقام کا تعین کیا جاتا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

سب سے پہلے تو اپنے موبائل فون کے کیمرے سے لوکیشن کو آن کرتے ہوئے کوئی تصویر بنائیں۔ اب اس تصویر کو کمپیوٹر پر منتقل کر کے اس کی پراپرٹیز میں آجائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس میں GPS کے ذیل میں ہماری مطلوبہ معلومات موجود ہے۔ اسے اپنے پاس نوٹ پیڈ میں ٹائپ کر لیں۔
اب نقشوں کی یہ ویب سائٹ کھولیں:

http://www.gps-coordinates.net

ہمارے پاس Latitudeاور Longitude کی جو معلومات ہے وہ ڈگریز، منٹس اور سیکنڈز کے حساب سے ہے۔اس لیے اسے اس ویب پر موجود DMS (degrees, minutes, secondes) کے حساب میں ٹکڑوں میں پیسٹ کریں۔
مثلاً ہمارے پاس Latitude اگر درج ذیل ہے:
24; 49; 35.160000000003322

تو اسے غور سے دیکھیں تو یہ تین حصوں میں بٹا ہے۔ ایک سیمی کولن سے اسے واضح کیا گیا ہے۔ تصویر کے مطابق Latitude اور Longitude ٹائپ یا پیسٹ کرنے کے بعد نیچے موجود Get Address کے بٹن پر کلک کریں تو چند لمحوں میں ایڈریس بمع نقشے پر مقام آپ کے سامنے ہو گا۔

اسی صفحے پر DD (decimal degrees)میں بھی Latitude اور Logitude فراہم کر دیا جائے گا۔دونوں معلومات کاپی کرتےہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اعشاریہ یعنی ڈاٹ کے بعد چھ ہندسے ہوں۔ اس سے اضافی مت کاپی کریں۔ جیسے کہ ہم نے درج ذیل معلومات کاپی کی ہے:
Latitude: 67.036147
Longitude: 67.036147

آئیے اب ان کو استعمال کرتےہوئے گوگل سے کوآرڈینیٹس حاصل کرتے ہیں۔ اس حوالے سے گوگل کا مددگاری صفحہ آپ اس ربط پر ملاحظہ کر سکتے ہیں:

support.google.com/maps/answer/18539

یہاں Fortmat your search on Google Maps کے آپشن پر کلک کریں تو کوآرڈینیٹس کو فارمیٹ کرنے کا حصہ کھل جائے گا۔

I have decimal degrees کے ساتھ موجود بٹن پر کلک کریں اور نیچے Latitude اور Longitude جو کہ ہم نے پچھلے ویب سائٹ سے حاصل کیا ہے پیسٹ کر یں اور Get Coordinates کے بٹن پر کلک کر دیں۔ فوراً ہی یہ آپ کو حساب کتاب کر کے گوگل میپس کے لیے کوآرڈینیٹس فراہم کر دے گا۔ اسے بھی کاپی کر لیں۔ مثال کے طور پر ہمیں گوگل میپس پر تلاش کے لیے درج ذیل کوآرڈینیٹس فراہم کیے گئے ہیں:
+24° 49′ 35.1588″,+67° 2′ 10.1286″
اب گوگل میپس پر مقام کی تلاش کے لیے گوگل میپس کی ویب سائٹ جو کہ درج ذیل ہے، کھول لیں:

www.google.com/maps

یہاں سرچ کے خانے میں یہ کوآرڈینیٹس پیسٹ کر کے اینٹر کا بٹن دبا دیں۔ فوراً ہی گوگل میپس پر یہ مقام آپ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

Exif ڈیٹا حذف کریں

اگر ذاتی تصاویر کسی اجنبی کے ساتھ شیئر کرنا ہوں تو Exif ڈیٹا کو حذف کردینا ہی عقل مندی ہے۔ یہ عمل کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ جس تصویر سے یہ ڈیٹا صاف کرنا ہو اس پر رائٹ کلک کرتے ہوئے پراپرٹیز میں آئیں۔ پراپرٹیز میں Details کے ٹیب میں جہاں یہ ساری معلومات موجود ہے وہیں نیچے Remove Properties Personal Information کا آپشن بھی موجود ہے۔ اس پر کلک کریں تو اگلے مرحلے پر پوچھا جائے گا کہ آپ اس تصویر میں سے کون کون سی معلومات حذف کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں سے مخصوص معلومات یا پھر تمام معلومات ایک ساتھ حذف کی جا سکتی ہے۔
اس کام کے لئے کئی چھوٹے اور مفت سافٹ ویئر با آسانی دستیاب ہیں۔ ایک ایسا ہی سافٹ ویئر Free EXIF Eraser ہے۔ اس سافٹ ویئر کو درج ذیل ربط سے ڈائو ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

http://www.exiferaser.com

تصاویر میں GPS کوآرڈینیٹس کو آف کریں

 

ضروری نہیں کہ آپ تصاویر میں سے ہر بار جی پی ایس کوآرڈینیٹس حذف کرتے پھریں، انھیں مکمل طور پر غیرفعال بھی کیا جا سکتا ہے۔ فون کی سیٹنگز میں لوکیشن سیٹنگ موجود ہوتی ہے، اسے غیرفعال کر دینے سے یہ آپشن کام کرنا بند کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ کیمرہ ایپلی کیشن میں بھی لوکیشن کا آپشن موجود ہوتا ہے، اسے بند کر دیں تو تصویر میں یہ ڈیٹا شامل نہیں ہوتا۔ آئی فون اور اینڈروئیڈ دونوں کی کیمرہ سیٹنگ میں دیکھیں یہ آپشن آپ کو مل جائے گا۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی2015 میں شائع ہوئی)

Exifجی پی ایسفوٹوگوگل میپسلوکیشنمیٹا انفارمیشن

 1,333

1FacebookWhatsApp

خصوصی مضامین

گوگل میپس کو بنائیں مزید کارآمد

از فہد کیہر مورخہ اکتوبر 27، 2017

 2,648

شیئر کیجئے

کاغذی نقشوں کا استعمال کرنے والے جانتے ہیں کہ ‘گوگل میپس’ کیا کمال کی چیز ہے؟ اس میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو ڈیڑھ، دو دہائی پہلے کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس کے کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں جو عام طور پر صارفین کو معلوم نہیں ہوتے؟

آئیے آپ کو کچھ ایسی ہی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کا استعمال کرکے آپ گوگل میپس کے دلدادہ ہو جائیں گے کیونکہ یہ بنائے گا آپ کی زندگی کو آسان!

ہاتھ لگائے بغیر

ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال بہت خطرناک ہے، یہ بات آپ جانتے ہی ہوں گے۔ چاہے آپ گوگل میپس پر یہ کیوں نہ دیکھ رہے ہوں کہ اگلا موڑ کہاں سے لینا ہے، ایک لمحے کی چوک ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس سے بچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو voice commands کا پورا سلسلہ ہے جو ڈرائیونگ کے دوران آپ کے کام آ سکتا ہے۔

وائس کمانڈو کو "Okay, Google” کے ذریعے کھولیں اور ان چند جملوں کے ذریعے اسے آزمائیں

“What road is this?”

“What’s my next turn?”

“What’s my ETA?”

“How’s traffic ahead?”

“How’s traffic to work?”

“Find gas stations”

“Find restaurants”

“Navigate home”

“Exit navigation”

یہی نہیں بلکہ آپ ڈرائیونگ کے دوران کال کرنے، ٹیکسٹ بھیجنے یا میوزک چلانے کی ہدایات بھی دے سکتے ہیں، وہ بھی بذریعہ آواز۔ یعنی نظریں سڑک پر اور باقی کام گوگل کا!

پارکنگ

اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر گوگل میپس کھولیں اور اس چھوٹے سے نیلے دائرے پر tap کریں جو آپ کی موجودہ لوکیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ایک مینیو کھل جائے گا جس میں ایک ‘موجودہ پارکنگ لوکیشن کو محفوظ کرنا’ بھی ہوگا۔ اسے محفوظ کرلیں اور پھر گھومتے رہیے بازاروں میں اور جب بھی واپس جانے کا ارادہ ہو تو دوبارہ میپس کھولیں اور "parking location’ پر ٹیپی کردیں جو اسکرین کے نچلے حصے میں آ رہا ہوگا۔ یعنی اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ گاڑی کہاں پارک کی تھی؟ کیونکہ گوگل کبھی نہیں بھولتا۔

لوکیشن شیئرنگ

کیا آپ کسی کو پتہ سمجھا رہے ہیں لیکن وہ سمجھ نہیں پا رہا؟ تو گوگل میپس کا location sharing آپشن استعمال کیجیے بلکہ گوگل میپس تو real time location sharing کا آپشن تک دیتا ہے۔ بس میپس کھولیں اور اسی نیلے دائرے پر کلک کریں جو آپ کی موجودہ لوکیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مرتبہ "share your location” پر ٹیپ کریں۔ آپ اس شیئرنگ کا دورانیہ بھی مقرر کر سکتے ہیں کہ اتنی دیر بعد یہ بند ہو جائے یا جب چاہیں خود بند کریں، یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ آپ اپنے contacts میں سے کسی کے ساتھ بھی اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں بلکہ اس کا پرائیوٹ لنک بھی ویب پر جہاں چاہے دے سکتے ہیں۔

قریب کیا واقع ہے؟

آپ کسی نئی جگہ یا نئے شہر میں ہیں اور قرب و جوار کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا سفر کے دوران آپ کو پٹرول پمپ کی تلاش ہے یا ریستوران کی، کسی اسٹور کی یا چائے خانے کی، یہ سب آپ گوگل میپس پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ کرنا صرف اتنا ہوگا کہ سرچ بار میں ایسے ہی سوالات پوچھیں:

“Restaurants near here”

“Pharmacies near me”

“Book stores near airport”

“Gas stations on Shahrah-e-Faisal”

اس کے علاوہ آپ گوگل میپس میں نیچے موجود بار میں Explore کا ٹیب بھی استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو قریبی ریستورانوں سے لے کر اے ٹی ایمز تک کے بارے میں بتا سکتا ہے۔

ٹریفک کا اندازہ

گوگل میپس یہ تو بتاتے ہی ہیں کہ اس وقت کس سڑک پر کتنا ٹریفک موجود ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس یہ بھی بتا سکتا ہے کہ کس مقام پر، کس دن اور کس وقت کتنا ٹریفک ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے آپ کو میپس کا ڈیسک ٹاپ ورژن کھولنا ہوگا۔ یہاں directions کے بٹن پر کلک کریں اور جس مقام پر جانا ہے، وہ اور جہاں سے جانا چاہتے ہیں دونوں درج کریں۔ اب یہاں آپ کو ایڈریس بار کے عین نیچے Leave Now نظر آ رہا ہوگا۔ اسے کھولیں گے تو Depart at اور Arrive by بھی نظر آئے گا۔ یہاں سے آپ کسی بھی مخصوص دن اور وقت پر ٹریفک کی صورت حال اور سفر کے دورانیہ کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔

مختلف مقامات کے درمیان فاصلہ

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے صبح سویرے چہل قدمی کی تھی اس میں کتنا فاصلہ طے کیا تھا؟ یا پھر آپ کسی بھی دو مقامات کے درمیان فاصلے سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں؟ تو گوگل میپس درست ترین فاصلہ بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو یہ کرنا ہوگا کہ جس مقام سے فاصلے کی پیمائش شروع کرنی ہے وہاں کچھ دیر انگلی دبائے رکھیں۔ ایک سرخ پن نمودار ہوگی اور اس کے ساتھ نیچے ایک سفید رنگ کا بار، جو اس جگہ کے بارے میں معلومات دے گا۔ اس بار کو کھولیں گے تو آپ کو Measure distance بھی نظر آئے گا۔ اسے منتخب کریں اورکسی دوسرے مقام کا انتخاب کرکے دونوں کے درمیان براہ راست فاصلہ ناپ لیں۔لیکن آپ دو مقامات کے درمیان مختلف پوائنٹس شامل کرکے بھی فاصلہ ناپ سکتے ہیں۔اس کے لیے پہلے مقام کے بعد آپ نے جہاں سے موڑ لیا ہے، وہاں پہنچ کر نیچے دائیں جانب سے Add point شامل کرنا ہوگا اور اس طرح پوائنٹس شامل کرکے آپ مطلوبہ فاصلہ ناپ سکتے ہیں۔

گوگل میپس

 2,648

شیئر کیجئےFacebookWhatsApp

خصوصی مضامین

اپنی تصاویر کو دلکش بنائیں فوٹو جیٹ فوٹو ایڈیٹر سے

از علمدار حسین مورخہ اگست 10، 2017

 4,972

1

اگر آپ کسی زبردست اور فیچرز سے بھرپور آن لائن فوٹو ایڈیٹر کی تلاش میں ہیں تو آپ کی یہ تلاش ہم ختم کیے دیتے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرنا ہمارا روز مرہ کا معمول ہے۔ ایسے میں سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اچھی اور خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کریں۔

تصویر کو شیئر کرنا ہو یا وٹس ایپ کی ڈی پی بنانا ہو، اس کی ایڈیٹنگ تو بہت ہی ضروری ہے، تاکہ جو کمی بیشی رہ گئی ہو اُسے دور کیا جا سکے۔

یہی وجہ ہے کہ سبھی مختلف فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں یا پھر کسی آن لائن فوٹو ایڈیٹر کا سہارا لیتے ہیں۔

فوٹو جیٹ آپ کے لیے بہترین فیچرز کے ساتھ آن لائن فوٹو ایڈیٹر کی صورت میں موجود ہے۔ اگر آپ کوئی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرنا چاہتے یا کبھی کوئی ایپلی کیشن موجود نہ ہو تو بہتر یہی ہے کہ فوٹو جیٹ کو آن لائن استعمال کریں۔ یہ زبردست ایڈیٹر درج ذیل ربط پر موجود ہے:

فوٹو جیٹ

تصویر کو ری سائز کرنا ہو، اس پر خوبصورتی ایفیکٹس لگانے ہوں، تصویر پر کوئی ٹیکسٹ لکھنا ہو، تصویر پر واٹر مارک لگانا ہو، تصویر کا ٹیڑھ پن ٹھیک کرنا ہو، مختلف تصویروں کو ملا کر کولاج بنانا ہو یا تصویروں پر فریم لگانا ہو سب کچھ اس کے ذریعے ممکن ہے۔

ویب سائٹ پر سامنے ہی اس کے تین اہم فیچرز ایڈٹ اے فوٹو، ڈیزائن اور کولاج موجود ہیں۔ فرض اگر آپ تصویر کی ایڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ایڈٹ اے فوٹو کا آپشن منتخب کر لیں۔

اگلے حصے میں ’’اوپن‘‘ کے بٹن کے تصویر جس تصویر کو ایڈٹ کرنا ہو اسے اپنے کمپیوٹر سے اپ لوڈ کر لیں۔

اس کا سب سے بہترین فیچر ون کلک سے تصویر کا معیار انتہائی شاندار بنانا ہے۔ یہ فیچر آٹو اینہینس کے نام سے ایڈٹ کے مینو میں سب سے پہلے موجود ہے۔ اگر آپ تصویر پر زیادہ کام کیے بغیر اسے ون کلک سے بہترین بنانا چاہتے ہیں تو اس آپشن کو استعمال کریں۔

اگر آپ خود اپنی ایڈیٹنگ کی صلاحیتیں آزمانا چاہتے ہیں تو نیچے ایڈوانسڈ کے حصے میں تمام اہم آپشنز موجود ہیں:

اگر آپ تصویر پر خوبصورت ایفیکٹس لگانا چاہتے ہیں تو ایڈیٹ کے نیچے اگلا آپشن ایفیکٹس کا ہے۔

اگر آپ تصویر پر کچھ لکھنا چاہیں تو اگلے حصے میں ٹیکسٹ کا آپشن استعمال کریں۔ جبکہ اس کے نیچے کلپ آرٹ بھی موجود ہے۔

اگر آپ تصویر کو مزید دلکش بنانے کے لیے اس پر اوور لے شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر بھی آپ کے لیے اگلے حصے میں موجود ہے۔

اگر آپ تصویر کے اردگرد فریم لگانا چاہتے ہیں تو یہ سہولت بھی موجود ہے۔ جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کا فریم تصویر پر لگا سکتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ اسے ایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد فوٹو جیٹ آپ کا پسندیدہ آن لائن فوٹو ایڈیٹر بن جائے گا۔

ایڈیٹنگایفیکٹستصویرتصویریںفلٹرفوٹوفوٹو ایڈیٹنگفوٹو شاپ

 4,972

1FacebookWhatsApp

خصوصی مضامین

اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیجیے

از علمدار حسین مورخہ فروری 1، 2016

 69,937

شیئر کیجئے

تقریباً تمام والدین اپنے بچوں کو گھر سے باہر اکیلے نکلنے نہیں دیتے۔ ہمارے حالات ہی ایسے ہیں کہ بچوں کا نظروں سے دُور ہونا فوراًتشویش میں مبتلا کر دیتا ہے۔ حتیٰ کہ اگر چھوٹے بچے اسکول سے لیٹ ہو جائیں تب بھی والدین فوراً پریشان ہو جاتے ہیں۔

بڑے اور سمجھدار بچوں کے پاس اکثر موبائل فون موجود ہوتے ہیں تو ان کی طرف سے پریشانی کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے لیکن چھوٹے بچے جو فون نہیں سنبھال سکتے اگر وہ گھر سے باہر کہیں نکل جائیں یا اسکول سے لیٹ ہو جائیں تو ان کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلتا کہ وہ کہاں ہیں۔ ایسی صورت میں بھاگ دوڑ کر کے انھیں تلاش کرنا پڑتا ہے۔

ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی میں ہر طرح سے آسانی پیدا کی ہے تو اس صورت حال میں بھلا خلا کیسے رہ سکتا ہے؟ چھوٹے بچوں کے لیے ایسی خاص ڈیوائسز بنائی جا رہی ہیں جنھیں بچے گھڑی کی طرح پہن سکتے ہیں یا آپ انھیں بچوں کی جیب میں ڈال کر نہ صرف ہر وقت ان کے مقام سے باخبر رہ سکتے ہیں بلکہ کئی ڈیوائسز میں انھیں کال کرنے کی بھی سہولت موجود ہوتی ہے اور آڈیو پیغام بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق تقریباً اسی فیصد والدین کم عمر بچوں کو فون دِلانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔

کم عمر بچے جہاں نہ صرف فون کو درست طریقے سے استعمال کرنے سے ناواقف ہوتے ہیں وہیں وہ اسے سنبھالنے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔ جب بڑے اپنا فون کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں تو بچوں کا فون بھولنے کا امکان کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ان کا فون نہ صرف گم ہو سکتا ہے بلکہ ان سے کوئی باآسانی فون چھین بھی سکتا ہے۔ انہی تمام باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوائسز تیار کی گئی ہیں۔ زیادہ تر یہ ڈیوائسز بچوں کی گھڑی جیسی ہیں جنھیں ان کی کلائی پر باندھا جا سکتا ہے۔ امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں یہ

ایسی گھڑی کی صورت میں دستیاب ہوں گی جنھیں بچے باآسانی اُتار بھی نہیں سکیں گے۔
بچوں کی حفاظت کے لیے ان ڈیوائسز میں کئی شاندار فیچرز موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بچوں کی کلائی پر بوجھ نہ بنیں۔ جب کہ ان کا واٹرپروف ہونا ایک اور بڑے مسئلے کو حل کر دیتا ہے۔

ہم نے ایسی ڈیوائسز کی ایک فہرست مرتب کی ہے، ان ڈیوائسز میں فیچرز بھی مختلف مختلف ہیں اور ان کی قیمت بھی مختلف ہے۔ آپ اپنی ضرورت کے حساب سے اپنی من پسند ڈیوائس آن لائن خرید سکتے ہیں۔ کوئی ڈیوائس خریدنے سے پہلے اس پر اچھی طرح تحقیق ضرور کر لیں۔

ہماری کوشش ہےکہ آپ تک ضروری تمام معلومات اس مضمون میں پہنچائیں لیکن پھر بھی اگر کسی ڈیوائس کے حوالے سے آپ کا کوئی سوال ہو تو آپ اسے گوگل پر تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً ہر ڈیوائس کے بارے میں وڈیوز بھی موجود ہیں جنھیں دیکھ کر آپ ان کے کام کرنے کا طریقہ کار جان کر انھیں خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ویسے مزیدار بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز کو بچوں کے علاوہ اپنی دیگر چیزوں جیسے کہ چابیوں، اپنے والٹ، بیگ یا پالتو جانور کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اکثر لوگ انھیں اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی حفاظت کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

صفحات: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10

امیزانای بےایمازانایمزانایمزونبچوںبچےجی پی ایس

 69,937

شیئر کیجئےFacebookWhatsApp

ہم سے رابطے میں رہیں

263kLikes1,047Followers387Subscribers

نیوز لیٹر

ہماری تازہ ترین تحریریں اپنے ای میل ان باکس میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل ایڈریس درج کیجیے۔

Subscribe

Powered by 

ٹیکنالوجی نیوز

ٹیکنالوجی نیوز

سام سنگ کے بعد ہواوے کا بھی فولڈایبل فون کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان‎

اسپاٹیفائی کے صارفین کی تعداد 191 ملین تک پہنچ گئی‎

نومبر 5، 2018

واٹس ایپ میں نیا فیچر، گروپ چیٹ میں پرائیوٹ پیغام

نومبر 2، 2018

پینا سونک کا 100 ڈالر سے بھی سستا اسمارٹ فون

نومبر 1، 2018

 PREV NEXT  1 of 357

تازہ تحاریر

ویوو

ویوو نے اپنی نئی برانڈ شناخت متعارف کروادی

ادارہ  فروری 7، 2019  0

ٹیکنالوجی نیوز

سام سنگ کے بعد ہواوے کا بھی فولڈایبل فون کی لانچنگ کی…

ادارہ  فروری 5، 2019  0

موبائل فونز اور ٹیبلٹس

انرجائزر کا نیا طاقتور بیٹری والا اسمارٹ فون‎

ادارہ  فروری 5، 2019  0

مزید تحریریں دیکھیں

اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے تمام جملہ حقوق بحق ادارہ ماہنامہ کمپیوٹنگ محفوظ ہیں۔ ادارے سے اجازت کے بغیر اشاعت غیر قانونی ہے۔

Copyright 2007-2019 - All Rights Reserved

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.Accept

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم

شہوانی و گندی شاعری