زلزلہ عذاب

میرے خیال میں برطانیہ میں پاکستان سے زیادہ بڑے گنہگار بستے ھیں،جنہوں نے مردوں کے مرد کے ساتھ نکاح کو جائز قرار دے کر چرچ بھی الاٹ کر دیا ھے،جہاں شادی ھوتی ھے ،، ان کے حصے کا زلزلہ بھی پاکستان میں آ جاتا ھے،، کیونکہ غریب کی جورو سب کی بھابھی ھوتی ھے،، مسلمان پہلے ھی دل شکستہ ھیں، اوپر سے ھمارے مولوی حضرات مزید مرے کو مارے شاہ مدار والا حساب کرتے ھیں،، اللہ پاک کے پاس اگر رحمت کے خزانے نام کی کوئی چیز ھے تو اس کے سب سے بڑے حقدار ھم مسلمان ھی ھیں،، اگرچے گناھوں میں ھم کسی سے کم نہیں،،مگر قاتل کی سب سے بڑی وکیل اس کی ماں ھوتی ھے،، کوئی ماں نہیں چاھتی کہ اس کا بیٹا لٹک جائے ! پھر وہ جس کی محبت 70 ماؤں سے زیادہ بیان کی جاتی ھے ، وہ کیسے ذرا ذرا سی بات پر مسلمانوں کا ھی بینڈ باجا بجا دیتا ھے،یا تو وہ محبت والی حدیث غلط ھے یا یہ کانسپٹ غلظ ھے،، زلزلے زمین کے اندر کی حالت کی وجہ سے آتے ھیں ! نبی کی موجودگی میں نبی کی دعوت کو رد کرنے والی قوم پر زلزلہ،ھوا اور سیلاب کا عذاب بھیجا جاتا ھے،، نبی کے زمانے کے علاوہ اس کا تعلق طبیعی تبدیلیوں کے ساتھ ھوتا ھے،، خواہ مخواہ مسلمانوں کو اللہ سے بد ظن کیا جاتا ھے اور ملحدوں کو ھنسنے کا موقع دیا جاتا ھے ! کہ مسلمانوں کا رب (معاذ اللہ) اندھوں کی طرح لاٹھی گھماتا ھے،،جو اکثر اس کے پاس بیٹھے ھووں کو ھی لپیٹ میں لیتی ھے،،

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گندی شاعری

مراقبہ ، کنڈالینی ٹ ، قسط دوئم

شہوانی و گندی شاعری